• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
،میئرکراچی

حافظ نعیم الرحمن کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ہمارے ساتھ آئیں اور مل کر اس شہر کی خدمت کریں،میئرکراچی

News Editor by News Editor
اگست 15, 2023
in پاکستان
0 0
0

کراچی( نمائندہ خصوصی) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم نے شہر کی رونقوں کو بحال کرنا شروع کر دیا ہے،

130ایکڑ رقبے پر مشتمل باغ ابن قاسم میں جاگنگ ، واکنگ اور سائیکلنگ ٹریک تعمیر کیا گیا ہے تاکہ شہر کے لوگ صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں۔یہ بات انہوں نے باغ ابن قاسم کلفٹن میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس سے قبل سٹی کونسل کی خواتین ممبران اور پیپلز پارٹی کی مقامی خواتین نے میئر کراچی کی موجودگی میں جاگنگ اور سائیکلنگ ٹریک کے افتتاح کیا۔

اس موقع پر میئر کراچی کے ترجمان برائے سیاسی امور کرم اللہ وقاصی، پیپلز پارٹی کے سٹی کونسل میںپارلیمانی لیڈر نجمی عالم ، ضلع وسطی کے جنرل سیکریٹری دل محمد، ڈائریکٹر جنرل پارکس جنید اللہ خان اور دیگر متعلقہ افسران اور پیپلز پارٹی کے رہنما بھی موجود تھے۔میئر کراچی نے کہا کہ باغ ابن قاسم تعمیر کرنے کا کریڈٹ بہت سے لوگ لیتے ہیں لیکن پہلی بار یہ پارک 1920میں تعمیر کیا گیا ،یہ ایک تاریخی مقام ہے اور کراچی کے لینڈ مارک کا درجہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاگنگ اور سائیکلنگ ٹریک میں ہفتے میں دو دن خواتین کے لیے مختص کیے جائیں گے تاکہ وہ آزادی اور مکمل یکسوئی کے ساتھ سائیکلنگ کر سکیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ محبتوں کا شہر ہے، خلوص کا شہر ہے ، محنت کشوں کا شہر ہے، سب کو مل کر اس شہر کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ باغ ابن قاسم میں پاکستان پویلین بنائیں گے جہاں ثقافتی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے ہاکی اور کرکٹ کی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آنے والا وقت کراچی کے لیے بہتر ہوگا اور شہر قائد کو ہم سب مل کر بہتر سے بہتر بنائیں گے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جو منصوبے پیش کیے جائیں گے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

میئر کراچی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بہت ٹف ٹائم دیکھا ہوا ہے اور ہم ہمیشہ اس کے لیے تیار ہوتے ہیں، اچھا اور بُرا وقت آتا رہتا ہے اور ہم برے وقت کو دیکھنا جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ہمارے ساتھ آئیں اور مل کر اس شہر کی خدمت کریں، ہمارے دروازے تمام جماعتوں کے لیے کھلے ہوئے ہیں، جو بھی اس شہر کی بہتری ، ترقی چاہتا ہے وہ ہمارے ساتھ اس سفر میں شریک ہوسکتا ہے۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد اور دیگر مہمانوں نے اس موقع پر سائیکل چلائی اور شہریوں کو دعوت دی کہ وہ آئیں یہ ٹریک انہی کے لیے تعمیر کیے گیا ہے ،

ہم شہریوں کی امانت انہیں لوٹا رہے ہیں، کراچی کے تمام پارکس، کھیل کے میدان اور کھلے مقامات شہریوں کی امانت ہیں، وہی اس کے اصل وارث ہیں، ہمارا کام اس شہر کی اور اس کے باسیوں کی خدمت کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کا یہ فیصلہ ہے کہ وہ کراچی کو زیادہ سے زیادہ ترقیاتی منصوبے دیں اور اس کے انفراسٹرکچر کو بہتر سے بہتر بنائیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: میئرکراچینمائندہ خصوصی
Previous Post

توقع ہے نگران حکومت کے اقدامات سے سیاسی تنائو میں کمی آئیگی، شاہ محمود

Next Post

سپریم کورٹ نے حلقہ بندیوں کا معاملہ واپس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا

News Editor

News Editor

Next Post
سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے حلقہ بندیوں کا معاملہ واپس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5873

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

461
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

278

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading