ملاکنڈ (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ضلعی امیر اور سینئر رہنما مفتی کفایت اللہ بیٹے کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے کے بعد دوران علاج انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل بٹ خیلہ میں پیش آنے والے خاندانی جھگڑے کے دوران مفتی کفایت اللہ، ان کی اہلیہ اور بچوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس افسوسناک واقعے میں مفتی کفایت اللہ کا ایک بیٹا اور بیٹی موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ وہ اور ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوئے تھے۔ بعد ازاں انہیں پشاور سے اسلام آباد منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
مفتی کفایت اللہ کی نمازِ جنازہ آج رات 10 بجے بٹ خیلہ کے ظفر پارک میں ادا کی جائے گی۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ مرحوم کی دینی و جماعتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔









