اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)جمعیت علمائے اسلام (ف) نے عام انتخابات جنوری میں کرانے کے الیکشن کمیشن کے اعلان کا خیر مقدم
کرتے ہوئے کہاہے کہ ہماری نظر میں شفاف اور غیر جانبدار الیکشن ہی ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کا باعث ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جنوری میں عام انتخابات کے الیکشن کمیشن کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ بروقت شفاف انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہماری نظر میں شفاف اور غیر جانبدار الیکشن ہی ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کا باعث ہے۔مولانا عبدالغفورحیدری نے کہاکہ ہم نے الیکشن کمیشن پر واضح کردیا ہے کہ اگر انتخابات میں 2018 کی تاریخ دہرائی گئی تو سخت مزاحمت کا سامنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ ہم ملک میں غیر جانبدار الیکشن کے خواہاں ہیں،ہر ضلع کے الیکشن کمیشن آفسر کو آر او کے اختیارات دئیے جائیں تاکہ الیکشن کی شفافیت پر سوال نہ اٹھے۔