لاہور (شوبز ڈیسک) فلمسٹارمیرا نے جین زی کو چیلنج دے دیا۔ ایک انٹرویو کے دوران پسندیدہ اداکار کے حوالے سے سوال پر میرا کا کہنا تھاکہ فلم کھوئے ہو تم کہاں میں بابر علی کے ساتھ بڑی شرارتیں کیں، اس کی اچھی یادیں ہیں، فلم انتہا سے ثمینہ پیرزادہ، عثمان پیرزادہ، ذیشان سکندر اور ہمایوں سعید یاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلم انتہا ہمایوں سعید کے ساتھ میری پہلی فلم تھی۔ اداکارہ میرا نے جنریشن زی کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ جین زی میرا مقابلہ نہیں کرسکتے، جین زی فلم سائیکو دیکھیں اور ہم سے بہتر فلم بنا کر دکھائیں۔ان کا کہنا تھاکہ میرا اور شان سے مقابلہ کریں، میں چاہتی ہوں ہمارے ساتھ مقابلہ کریں اور ہمیں اچھا لگے گا آپ کے ساتھ کھیلنا۔