جہلم (ویب ڈیسک) — جہلم پولیس نے مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان کے خلاف کارروائی ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر دفعہ 3 ایم پی او (مینٹیننس آف پبلک آرڈر) کے تحت کی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتاری کے بعد انجینئر محمد علی مرزا کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ قدم عوامی نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
مزید برآں، انتظامیہ نے انجینئر مرزا کی اکیڈمی کو بھی سیل کر دیا ہے اور عمارت کو تالے لگا دیے گئے ہیں تاکہ وہاں کسی قسم کی سرگرمی یا اجتماع نہ ہو سکے۔
یہ کارروائی ضلع میں مذہبی اداروں اور سرگرمیوں پر بڑھتی ہوئی نگرانی کے تناظر میں کی گئی ہے۔









