اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے اور وہ کل جمعرات کو اپنی نئی پارٹی کا اعلان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کا نااہلی کے باعث پارٹی کا پیٹرن اِنچیف بننے کا امکان ہے جبکہ نااہلی ختم ہونے کی صورت میں وہ پارٹی کے چیئرمین ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کی پارٹی کے اعلان کی صورت میں عبدالعلیم خان کا پہلا صدر ہونے اور عون چوہدری کا پارٹی کے آرگنائزر ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی جانب سے پارٹی کے لیے 3 نام زیرِ غور ہیں اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران جہانگیر ترین نئی پارٹی کا اعلان کریں گے۔









