اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف رہنما پرویز خٹک نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ جو لوگ گندم نہیں منگوا سکتے کیا ان کو ہماری حکمرانی کا حق ہے؟۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ملک میں کارخانے بند ہو رہے ہیں، حکومت کے پاس ڈالر اور پیسے نہیں زور عوام پر نکال رہے ہیں۔انہوں نے مطالبہکیاکہ الیکشن کروائے جائیں، عمران خان کامیاب نہ ہوا تو ملک میں لوگ خود نکلیں گے، خون خرابہ ہوگا، تباہی ہوگی۔سابق وزیر دفاع نے کہاکہ سپریم کورٹ عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنائے۔انہوں نے کہاکہ کتنے شرم کا مقام ہے کہ اتنے بڑے لیڈر کے لیے ہم انصاف مانگ رہے ہیں، ملک میں سابق وزیراعظم اپنی ایف آئی آر تک درج نہیں کرواسکتا۔