واشنگٹن:
امریکی رکن کانگریس جو ولسن سے غزہ اور مغربی کنارے میں بچوں کی ہلاکتوں پر سوالات کیے گئے، لیکن انہوں نے ہر بار صرف حماس کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے سوالات کے جواب دینے سے گریز کیا۔
ایک انسانی حقوق کارکن نے بچوں کی اموات پر ان سے سوال کیا تو انہوں نے کہا، "حماس انسانی ڈھال کے طور پر بچوں کو استعمال کر رہی ہے”۔ جب کارکن نے مغربی کنارے میں ایک 14 سالہ فلسطینی بچے کے قتل کا ذکر کیا تو جو ولسن نے اس بار بھی حماس کا نام لیا اور اسرائیلی کارروائیوں کا دفاع کیا۔
جو ولسن ماضی میں اسرائیل نواز موقف کے باعث تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں۔ وہ امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور اور آرمڈ سروسز کمیٹیوں کے رکن ہیں اور عمران خان کے حق میں بھی کھل کر آواز اٹھا چکے ہیں۔