کراچی(کامرس ڈیسک)جولائی 2024 کے بعد فروری 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات کم ترین سطح پرآگئیں، فروری میں ماہانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 26 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی,
گزشتہ ماہ ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب 42 کروڑ ڈالر رہا۔رپور ٹ کے مطابق پاکستانی ٹیکسٹائل کی برآمدات کو فروری میں بڑا دھچکا لگا ہے، جولائی 2024 کے بعد فروری 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات کم ترین سطح پر آگئیں۔ذرائع کے مطابق فروری میں ماہانہ بنیاد پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 26 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے، فروری 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب 42 کروڑ ڈالر رہا جو جنوری میں ایک ارب 68 کروڑ ڈالر تھا۔
ذرائع کے مطابق دسمبر 2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 48 کروڑ ڈالر تھیں جبکہ نومبر 2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 46 کروڑ ڈالر تھیں۔اکتوبر 2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 63 کروڑ ڈالر جبکہ ستمبر 2024 میں ایک ارب 61 کروڑ ڈالر تھیں، اسی طرح اگست اور جولائی 2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات بالترتیب ایک ارب 64 کروڑ ڈالر اور ایک ارب 27 کروڑ ڈالر تھیں۔