• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل
جوبائیڈن

جوبائیڈن نے امریکی قرضوں کی حد ختم کرنے کے قانون پر دستخط کر دئیے

News Editor by News Editor
جون 4, 2023
in انٹرنیشنل
0 0
0

واشنگٹن(نیوز ڈیسک )امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک کے قرضوں کی حد ختم کرنے سے متعلق منظورشدہ بل پر دست خط کردئیے اور اب یہ قانون بن گیا ہے۔اس سے وفاقی حکومت کا قرضوں کی ادائی میں غیر معمولی دیوالا نکلنے کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس کے ایک بیان میں کہاگیاکہ صدربائیڈن نے اس قانون سازی میں شراکت داری پر کانگریس کے رہ نماں کا شکریہ ادا کیا ہے۔محکمہ خزانہ نے خبردار کیا تھا کہ اس کے تمام بلوں کی ادائیگی کے لیے نقد رقم کی کمی شروع ہو جائے گی، جس سے امریکا اور عالمی معیشتوں کو دھچکا لگے گا۔

ری پبلکنز نے ملک کی قرض لینے کی حد بڑھانے سے انکار کر دیا تھا جب تک کہ ڈیموکریٹس اخراجات میں کمی پر رضامند نہیں ہوجاتے۔اس کے بعد تعطل پیدا ہوگیا تھا اور اس کو دور کرنے کے لیے وائٹ ہاس اور ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون میکارتھی کے درمیان کئی تک مذاکرات جاری رہے تھے۔ ایوان نمائندگان اور جمعرات کو سینیٹ میں میں منظورکردہ حتمی معاہدے کے تحت آئندہ صدارتی انتخابات کے بعد قرضوں کی حد 2025 تک معطل کر دی گئی ہے اور حکومتی اخراجات کو محدود کر دیا گیا ہے۔

یہ نیا قانون،قانون سازوں کو اگلے دو سال کے لیے بجٹ اہداف دیتا ہے تاکہ سیاسی موسم گرم ہونے کے ساتھ ساتھ مالی استحکام کو یقینی بنایا جاسکے۔امریکا کے قرضوں کی حد 314 کھرب ڈالر تک بڑھادی گئی ہے اور اس سے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ حکومت پہلے سے لیے گئے قرضوں کی ادائی کے لیے مزید قرض لے سکے۔صدر جو بائیڈن نے اس معاہدے میں ‘سمجھوتے اور اتفاق رائے’ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہرکسی کو وہ سب کچھ نہیں ملا جو وہ چاہتے تھے لیکن امریکی عوام کو وہ مل گیا جس کی انھیں ضرورت تھی۔ ہم نے معاشی بحران اور معاشی تباہی کو ٹال دیا ہے۔

انھوں نے کہاکہ ہم اخراجات میں کمی کر رہے ہیں اور ایک ہی وقت میں خسارے کو کم کر رہے ہیں۔ہم سماجی تحفظ سے لے کر طبی سہولت تک، کم آمدن لوگوں کے لیے تحفظِ صحت کے پروگرام سے لے کر سابق فوجیوں،بنیادی ڈھانچے اور صاف توانائی میں اپنی تبدیلی لانے والی سرمایہ کاری تک اہم ترجیحات کا تحفظ کر رہے ہیں۔مجموعی طور پر 99 صفحات پر محیط اس بل میں اگلے دو سال کے لیے حکومت کے اخراجات کو محدود کیا گیا ہے اور کچھ پالیسیوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔

ان میں غذائی امداد حاصل کرنے والے پرانے امریکیوں کے لیے کام کی نئی شرائط اور ایپلاچیئن قدرتی گیس پائپ لائن کی منظوری کا اشارہ شامل ہے جس کی بہت سے ڈیموکریٹس مخالفت کرتے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے منصوبوں کی منظوری کو آسان بنانے میں مدد کے لیے کچھ ماحولیاتی قوانین میں ترمیم کی گئی تھی۔اس اقدام کا کانگریس میں اعتدال پسندوں کی طرف سے طویل عرصے سے مطالبہ کیا جارہا تھا۔

کانگریس کے بجٹ آفس کا اندازہ ہے کہ وہ دراصل سابق فوجیوں، بے گھر افراد اور فوسٹر کیئر چھوڑنے والے نوجوانوں کے لیے کام کی ضروریات کو ختم کرنے کے ساتھ وفاقی خوراک کی امداد کے لیے مجموعی اہلیت میں اضافہ کرسکتا ہے۔یہ قانون دفاع اور سابق فوجیوں کے لیے فنڈز میں بھی اضافہ کرتا ہے، انٹرنل ریونیو سروس(آئی آر ایس) کے لیے کچھ نئی رقم میں کٹوتی کرتا ہے اور بائیڈن کے اس مطالبے کو مسترد کرتا ہے کہ وہ ملک کے خسارے کو پورا کرنے میں مدد کے لیے کارپوریشنوں اور امیروں پر ٹرمپ دور کی ٹیکس چھوٹ کو واپس لیں۔

لیکن وائٹ ہاس نے کہا ہے کہ آئی آر ایس کا زیادہ آمدن والے افراد اور کارپوریشنوں کے لیے ٹیکس قوانین کے نفاذ کو تیز کرنے کا منصوبہ جاری رہے گا۔اس معاہدے کے تحت اگر کانگریس اپنے سالانہ اخراجات کے بلوں کی منظوری دینے میں ناکام رہتی ہے تو اخراجات کے پروگراموں میں مجموعی طور پر مجموعی طور پر ایک فیصد کٹوتی کی جائے گی،

یہ اقدام دونوں جماعتوں کے قانون سازوں پر دبا ڈالنے کے لیے تیار کیا گیا ہے کہ وہ ستمبر میں مالی سال کے اختتام سے قبل اتفاق رائے پر پہنچیں۔دونوں ایوانوں میں ری پبلکنز کے مقابلے میں زیادہ ڈیموکریٹس نے اس قانون سازی کی حمایت کی ہے، لیکن دونوں جماعتیں اس کی منظوری کے لیے اہم تھیں۔ سینیٹ میں اس کے حق میں 63 ووٹ پڑے۔

ان میں 46 ڈیموکریٹس اور آزاد ارکان کے علاوہ 17 ریپبلکنز کے ووٹ تھے جبکہ 31 ری پبلکنز، 4 ڈیموکریٹس اور ایک آزاد رکن نے اس کی مخالفت کی تھی۔ایوان نمایندگان میں 117 کے مقابلے میں 314 ارکان نے اس بل کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: امریکی قرضوںجوبائیڈندستخطقانون
Previous Post

اردن میں ولی عہد بھائی کی شادی پر شہزادی ایمان بھی توجہ کا مرکز بن گئیں

Next Post

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ترک صدر اور ان کی اہلیہ کے درمیان خوشگوار انداز میں گفتگو

News Editor

News Editor

Next Post
وزیراعظم محمد شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ترک صدر اور ان کی اہلیہ کے درمیان خوشگوار انداز میں گفتگو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading