• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
عالمی میڈ یا

شی جن پھنگ کی کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم سے ملاقات

News Editor by News Editor
اکتوبر 25, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور امریکہ دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتیں ہیں، جن کی معیشت دنیا کی کل معیشت کا ایک تہائی سے زیادہ ہے اور دونوں ممالک دنیا کی کل آبادی کا تقریبا ایک چوتھائی اور دنیا کے دو طرفہ تجارتی حجم کا تقریبا پانچواں حصہ ہیں ۔

صدر شی نے کہا کہ چین اور امریکہ کے تعلقات میں آج تک جو ترقی ہوئی ہے، اس کے نتائج آسانی سے حاصل نہیں ہوئے ۔ان نتائج کی کی قدر کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے حوالے سے چین کی مستقل پالیسی باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی تعاون پر عمل پیرا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین اس سمت میں کام جاری رکھے گا اور امیدہے کہ امریکہ چین کے ساتھ اسی منزل کی طرف بڑھتا رہےگا ۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور امریکہ کے تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ہمیں تمام فریقوں کی قوت کو اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔ چین امریکہ تعلقات کی بنیاد اور امید عوام میں ہے اور مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے۔ چین کے صدر نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ گورنر گیون نیو سم کا یہ دورہ باہمی افہام و تفہیم میں اضافہ کرے گا اور چین اور کیلیفورنیا کے درمیان تعاون کو وسعت دینے اور چین امریکہ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔صدر شی نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان ماحول دوست ترقی اور آب و ہوا کی تبدیلی میں تعاون کی زبردست گنجائش موجود ہے اور دونوں فریق اس شعبے میں تعاون کو مضبوط کر سکتے ہیں۔

گیون نیوسم نے کہا کہ گزشتہ چند دہائیوں میں چین نے غیر معمولی کامیابیاں اور ترقی حاصل کی ہے جس میں خاص طور پر حالیہ برسوں میں نئی توانائی کا شعبہ قابل ذکر ہے ۔ کیلیفورنیا کے گورنر نے کہا کہ امریکہ اور چین کے تعلقات سے زیادہ اہم تعلقات دنیا کے کسی دوسرے ممالک کے نہیں اور یہ امریکہ کے مستقبل اور اس کے عوام کی خوشحالی سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیلیفورنیا ہمیشہ سے چین کے ساتھ امریکی تعاون کا ایک اہم گیٹ وے رہا ہے۔

گورنر نیوسم نے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کے ان اصولوں سے متفق ہیں جنہیں امریکہ اور چین کے تعلقات کو فروغ دینے میں برقرار رکھا جانا چاہیے اور وہ اس بات کے خواہاں ہیں کہ انہی اصولوں کے ساتھ چین کے ساتھ تبادلوں کو مضبوط بنایا جائےاور موسمیاتی تبدیلی، نئی توانائی اور دیگر شعبوں میں قریبی تعاون کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کیلیفورنیا، چین کا طویل مدتی، مستحکم اور مضبوط شراکت دار بننے کا خواہاں ہے۔

اس ملا قات میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بھی شرکت کی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: ترقیجن پھنگصدرمعیشتیں
Previous Post

شی جن پھنگ کی کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو سے ملاقات

Next Post

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں ایک اور دل کا بڑا ہسپتال بنانے کی منظوری دیدی

News Editor

News Editor

Next Post
محسن نقوی

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں ایک اور دل کا بڑا ہسپتال بنانے کی منظوری دیدی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading