• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل
نائب صدر

نائب صدر

جنوبی سوڈان کے پہلے نائب صدر ریک ماچار کو گھر میں نظر بند کردیا گیا

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
مارچ 30, 2025
in انٹرنیشنل
0 0
0


خرطوم (انٹرنیشنل نیوز)جنوبی سوڈان کی حکومت نے کہا ہے کہ نائب صدر ریک ماچار کو حراست میں لیے جانے کے 2 دن بعد گھر میں نظربند کر دیا گیا۔

ریک ماچار کی گرفتاری ایسے موقع سامنے آئی ہے، جب کینیا کے سابق وزیر اعظم بحران میں ثالثی کے لیے جوبا پہنچے تھے، کیوں کہ جنوبی سوڈان میں حریف دھڑوں کے درمیان نازک امن معاہدہ ختم ہونے کا خطرہ لاحق ہو گیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر سلواکیر کی وفادار فورسز کی جانب سے ماچار کی گرفتاری کے بعد اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے متحارب فریقین پر زور دیا کہ وہ ہتھیار ڈال دیں، اور جنوبی سوڈان کے تمام لوگوں کو اولیت دیں، کیوں کہ اس تنازع سے دنیا کے سب سے کم عمر ملک کے دوبارہ خانہ جنگی میں جانے کا خطرہ ہے۔

وزیر اطلاعات اور حکومت کے ترجمان مائیکل ماکوئی لوئتھ نے ایک بیان میں کہا کہ کیر نے ڈاکٹر ریک ماچار کو گھر میں نظربند کرنے کی ہدایت کی ہے۔ماچار گرفتاری کے باوجود، جوبا میں شہری پرسکون نظر آئے، دکانیں کھلی رہیں اور لوگ سڑکوں پر معمول کے مطابق آتے جاتے رہے۔

ماکوئی نے ناصر کانٹی میں حالیہ ہفتوں میں ہونے والی جھڑپوں کے لیے ماچار کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے ان پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ اپنی افواج کو حکومت کے خلاف بغاوت کرنے پر اکسا رہے ہیں، جس کا مقصد امن میں خلل ڈالنا ہے تاکہ انتخابات کا انعقاد نہ ہو اور جنوبی سوڈان دوبارہ جنگ کی طرف چلا جائے۔انہوں نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ماچار اور ان کے اتحادیوں کے خلاف تحقیقات کی جائیں گی، اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

صدر کیر اور نائب صدر ماچار کے درمیان اقتدار کی تقسیم کے معاہدے سے خانہ جنگی کی واپسی کا خطرہ ہے، جس میں 5 سال میں تقریبا 4 لاکھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ماچار کی پارٹی کے نائب صدر نے کہا کہ ان کی گرفتاری نے معاہدے کو منسوخ کردیا ہے۔اویت نتھانیل پیئرینو نے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی سوڈان میں امن اور استحکام کے امکانات کو اب سنگین خطرے میں ڈال دیا گیا ہے، لیکن ماکوئی نے اصرار کیا کہ امن معاہدہ اب بھی قائم ہے۔پہلے نائب صدر کی جماعت کے ایک رکن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھاری ہتھیاروں سے لیس 20 گاڑیوں کا ایک قافلہ بدھ کی رات دارالحکومت جوبا میں ماچار کی رہائش گاہ میں داخل ہوا اور انہیں گرفتار کر لیا۔

ماچار کی پارٹی نے ان کی غیر قانونی نظر بندی کی مذمت کرتے ہوئے اسے امن عمل کو پٹری سے اتارنے اور غیر آئینی طریقوں سے اقتدار کو مستحکم کرنے کا حکومتی حربہ قرار دیا۔پارٹی کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے چیئرمین ریتھ موچ تانگ نے کہا کہ کیر کی پارٹی ہنگامی حالت کے بہانے حکومت تحلیل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: جنوبی سوڈانریک ماچارنائب صدرنظر بند
Previous Post

ٹرمپ کی وفاقی فنڈنگ روکنے کی دھمکی پر کولمبیا یونیورسٹی کی صدر مستعفی

Next Post

کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں لبنان پر حملے کریں گے، اسرائیلی وزیر اعظم کی دھمکی

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
اسرائیلی وزیر اعظم

کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں لبنان پر حملے کریں گے، اسرائیلی وزیر اعظم کی دھمکی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading