لاہور( سپورٹس رپورٹر)جنوبی افریقہ کے بیٹر میتھیو بریٹز کے نے نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیبیو میں سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا۔
میتھیو بریٹزکے نے ڈیبیو میچ میں 148 گیندوں پر 5 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 150 رنز بنائے۔میتھیو بریٹزکے سے پہلے ڈیبیو میچ میںسب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے بیٹر کے پاس تھا۔
ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈی ایل ہینس نے 1978 میں ڈیبیو پر 148 رنز بنائے تھے۔