اسلام آباد /کراچی(سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان کے اولین دوریپر کراچی پہنچ گئی، دونوں ٹیمیں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز میں مدمقابل ہونگی۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم پہلی دفعہ پاکستان آئی ہے جن کا استقبال ویمنز ونگ کی سربراہ تانیہ ملک اور جنرل منیجر عائشہ اشعر نے کیا۔جنوبی افریقہ کی کپتان لورا وولوارڈٹ، ماریزان کیپ ، نادین ڈی کلرک 29 اگست کو کراچی پہنچیں گی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز یکم ستمبر سے کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے جائے گی۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 11، اور 14 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔