• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
جنرل ہسپتال

جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بھمبھر آزاد کشمیر سے لائی گئی نوجوان لڑکی کی جان بچا لی

News Editor by News Editor
جون 24, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

لاہور(زاھد انجم)لاہور جنرل ہسپتال میں بھمبھر آزاد کشمیر کی رہائشی22سالہ تسمیہ فاطمہ کو سانس میں دقت اور سینے میں درد کے باعث انتہائی تشویشناک حالت میں لایا گیا تھا

جہاں پلمونالوجی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عرفان ملک نے مریضہ کا بر وقت تفصیلی طبی معائنہ اور”برونکو سکوپک پروسیجر” کے ذریعے پھیپھڑے سے سوئی نکال کر جواں سالہ لڑکی کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا۔ اس ضمن میں پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسرڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے نوجوان لڑکی کے پھیپھڑے میں پیوست تین دن پرانی سوئی نکال کر اُس کی جان بچانے والے ڈاکٹرز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جنرل ہسپتال کو کوالٹی ہیلتھ کئیر اور ڈاکٹرز کی پیشہ وارانہ مہارت سے اس معیار پر لایا گیا ہے کہ ملک کے دیگر علاقوں سے لوگ ایل جی ایچ کی شہرت کا سن کر علاج کے لئے آ رہے ہیں.

اور الحمداللہ یہ ہسپتال لوگوں کی امیدوں اور اعتماد پر پورا اتر رہا ہے۔ پروفیسر الفرید ظفر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایل جی ایچ میں طبی سہولیات کی دستیابی میں مزید اضافہ کیا جائے گا تاکہ ایل جی ایچ کا منفرد مقام برقرار رکھا جا سکے۔
ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ پلمونالوجی ڈاکٹر عرفان ملک نے بتایا کہ بھمبھر آزاد کشمیر کی رہائشی تسمیہ فاطمہ کو ایل جی ایچ لایا گیا تو برونکو سکوپک کے ذریعے پتا چلا کہ لڑکی کے دائیں پھیپھڑے میں سوئی پیوست ہے۔

تشخیص ٹیسٹ کرنے پر یہ بات مشاہدے میں آئی کہ حجاب لگاتے وقت نوجوان لڑکی نے سوئی (پن) منہ میں دبا لی تھی جو غلطی سے حلق کے ذریعے پھیپھڑے میں چلی گئی اور دائیں پھیپھڑے میں پیوست ہو گئی۔ ڈاکٹر عرفان ملک نے اپنی ٹیم کے ساتھ مریضہ کا ویڈیو” برونکو سکوپک پروسیجر” کر کے کامیابی کے ساتھ سوئی کو پھیپھڑے سے باہر نکا ل دیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس پروسیجر کے دوران مریضہ کو بیہوش نہیں کیا گیا اور لڑکی مکمل ہوش وحواس میں رہی۔ مریضہ کے اہل خانہ نے ایل جی ایچ میں پیچیدہ پروسیجر کامیابی سے مکمل کرنے پر سجدہ شکر ادا کیا اور جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہوئے اُن کی تعریف کی اور معالجین کا شکریہ ادا کیا۔لڑکی کے عزیز واقارب کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی پریشانی کے عالم میں مریضہ کو ایل جی ایچ لے کر آئے لیکن اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ مریضہ کی جان بچ گئی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پرنسپل جنرل ہسپتالجنرل ہسپتالصحت ڈیسک
Previous Post

روس اور یوکرین کے درمیان تنازعہ کے دونوں فریقوں سے پرامن رہنے پر زور دیا ہے، چینی مندوب

Next Post

یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

News Editor

News Editor

Next Post
یاسمین راشد

یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading