• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
جنرل ہسپتال

جنرل ہسپتال کے باہر تجاوزات اور بے ہنگم ٹریفک کے خاتمے کیلئے موثر پالیسی مرتب

News Editor by News Editor
ستمبر 16, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

لاہورلاہور(زاہد انجم سے) جنرل ہسپتال کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک پولیس کے تعاون سے مریضوں اور ہیلتھ پروفیشنلز کی گاڑیوں کی آمد و رفت کو بلا رکاوٹ جاری رکھنے کے لئے اہم اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق ہسپتال کے باہر سے تجاوزات اور بے ہنگم ٹریفک کے خاتمے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر موثر پالیسی کے تحت گرینڈ آپریشن شروع ہو گا۔

مزید برآں اس ضمن میں ہسپتال انتظامیہ کو لاہور ٹریفک پولیس ہر قسم کی معاونت فراہم کرے گی اور ٹریفک وارڈنز 24گھنٹے ہسپتال آنے جانے والے لوگوں کی سہولت کیلئے ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔ اس امر کا فیصلہ پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں ہوا جس میں ایس پی ٹریفک پولیس اکرام الحق،ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر ندرت سہیل، ڈی ایس پی حاجی محمد اسلم، انتظامی ڈاکٹرز، انسپکٹر عبدالقیوم اور ینگ ڈاکٹرز کے رہنما بھی موجود تھے۔

پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے جنرل ہسپتال آنے والے مریضوں،لواحقین، ڈاکٹرز،نرسز و دیگر طبی عملے کو شدید مشکلات درپیش تھیں جن کے حل کی غرض سے نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی وساطت سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا گیا اور مشترکہ اجلاس کے بعد ایک موثر حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے گئے جس سے امید ہے کہ ٹریفک کے مسئلے کو حل کر لیا جائیگا۔

اس موقع پر ایس پی ٹریفک اکرام الحق نے اپنی گفتگو میں کہا کہ لاہور ٹریفک پولیس شہریوں کی سہولت کے لئے دن رات اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے بالخصوص ہسپتال آنے جانے والے لوگوں کی سہولت کا خیال رکھنا اہم ذمہ داری ہے جس کے لئے ٹریفک پولیس ہسپتال انتظامیہ سے بھرپور تعاون فراہم کرے گی اور وارڈنز تینوں شفٹوں میں ہسپتال کے داخلی و خارجی گیٹس پر تعینات ہوں گے تاکہ مریضوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے انتظامی ڈاکٹر کو واضح کہا کہ ہسپتال کی پارکنگ حدود میں نجی ایمبولینسز اور رکشہ کو مستقبل بنیادوں پر کھڑا نہ ہونے دیا جائے اوراس ضمن میں سکیورٹی گارڈز کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانی ہوگی۔پروفیسر الفرید ظفر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو بھی چھابڑی فروشوں کے خلاف کاروائی کیلئے بھی مراسلہ بھجوایا جائے گا۔بعدازاں پرنسپل پروفیسر الفرید ظفرنے ٹریفک پولیس کے حکام کو جنرل ہسپتال میں آمد اور اہم مسئلے کے حل کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: تجاوزاتٹریفکجنرل ہسپتال
Previous Post

چین موسمیاتی مذاکرات میں ذمہ داری نبھانے کی ہمت رکھتا ہے، اقوام متحدہ

Next Post

آئی جی پنجاب نے متعدد افسران کے تقرروتبادلے کر دئیے

News Editor

News Editor

Next Post
پنجاب پولیس

آئی جی پنجاب نے متعدد افسران کے تقرروتبادلے کر دئیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading