• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
جنرل ہسپتال

جنرل ہسپتال میں گائنی کا اپنی نوعیت کا دو گھنٹے طویل آپریشن، مریضہ کی 18رسولیاں نکال دیں

News Editor by News Editor
نومبر 4, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

لاہور(زاہد انجم سے) لاہور جنرل ہسپتال میں اپنی نوعیت کا انوکھا آپریشن ہوا، کنسلٹنٹ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر لیلیٰ شفیق کی سربراہی میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے2گھنٹے طویل آپریشن کر کے46 سالہ مریضہ سیبا کی یوٹرس سے 18رسولیاں جبکہ اوری سے بھی بڑے سائز کی ایک رسولی نکال لی گئی جس سے نہ صرف مریضہ کی جان محفوظ رہی بلکہ ماہر امراض نسوا ں کے ڈاکٹرز کی پیشہ وارانہ مہارت کے ذریعے خاتون کی دونوں اوریز کو بھی نقصان پہنچنے سے بچا لیاگیا۔

ڈاکٹر لیلیٰ شفیق کا کہنا تھا کہ اگرچہ یوٹرس کے آپریشن معمول کی بات ہوتی ہے تاہم یہ سرجری اس لحاظ سے منفرد ہے کہ مریضہ کے یوٹرس سے 18رسولیاں نکالی گئیں ہیں جن کی ماضی قریب میں مثال نہیں ملتی۔
پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج /پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے نہائیت پیچیدہ آپریشن کو کومیابی سے مکمل کرنے اور بڑی تعداد میں رسولیاں نکال کر مریضہ کی جان بچا نے پر ڈاکٹرز اور اُن کی ٹیم کو مبارکبار دی۔

پروفیسر الفرید ظفر نے مزید کہا کہ کثیر تعداد میں رسولیاں نکالنے کے باوجود خاتون کی اوریز کو محفوظ رکھنا گائناکالوجسٹس کا بڑا کارنامہ ہے۔ ڈاکٹر لیلیٰ شفیق نے مریضہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سیبا کو علاج معالجے کے لئے آؤٹ ڈور لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے تفصیلی طبی معائنہ کرنے کے بعد اُسے گائنی وارڈ میں داخل کر لیاگیا،

مریضہ خون کی شدید کمی کا شکار تھی اور پیٹ کے اندرونی اعضاء میں کافی تعداد میں رسولیاں ہونے کی وجہ سے اُسے چلنے پھرنے میں دشواری کا سامنا تھا، مریضہ کے ضروری تشخیصی ٹیسٹ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کروائے گئے اور خون کی کمی کو پورا کرنے کے لئے آپریشن سے قبل تین بوتلیں خون کی لگائی گئیں اور اس کے ہوموگلوبن کو بڑھا کر مریضہ کو آپریشن کے قابل بناگیا۔

ڈاکٹر لیلیٰ شفیق کا مزید کہا تھاکہ ڈاکٹرز کی ٹیم نے تمام ایس او پیز مکمل کرنے کے بعد مکمل احتیاط کے ساتھ ایک پیچیدہ آپریشن کو دو گھنٹے کی طویل محنت کے بعد کامیابی سے مکمل کیا اور تمام رسولیاں نکلنے پر مریضہ نے سکھ کا سانس لیا۔ اس آپریشن کی قابل ذکر اور انوکھی بات یہ تھی کہ مریضہ کی دونوں اوریز کو ڈاکٹروں نے نقصان نہیں پہنچنے دیا اور انہیں محفوظ رکھنے میں کامیاب رہے تاکہ خاتون ماں بننے کی صلاحیت سے محروم نہ ہو جائے۔

مریضہ کے اہل خانہ نے سیبا کی صحتیابی اور ڈسچارج کے وقت میڈیا سے گفتگو میں بتایاکہ انہوں نے سیبا کے علاج کے لئے کئی ڈاکٹرز سے ادویات لیں لیکن بہتری نہ ہو سکی اور دن بدن پیچیدگیاں بڑھنے لگیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ لاہورجنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز کی قابلیت اور جدید طبی سہولیات کی دستیابی کا سن کر یہاں آئے جبکہ ڈاکٹرز نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت سے بر وقت علاج کر کے مریضہ کو امراض نسواں کی پیچیدگیوں سے بچایا۔انہوں نے بہترین سہولیات پر ڈاکٹرز اور ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خصوصی دعائیں دیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: جنرل ہسپتالرسولیاںطویل آپریشنگائنیمریضہ
Previous Post

بیلٹ اینڈ روڈ" انیشی ایٹو دور اندیشی کا مظہر ہے،کینیا

Next Post

خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 26 نومبرکومنعقد کرانے کا فیصلہ

News Editor

News Editor

Next Post
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ

خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 26 نومبرکومنعقد کرانے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading