• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
جنرل ہسپتال

جنرل ہسپتال میں کینسر زدہ مثانوں کے کامیاب آپریشن،5مریضوں کو دوبارہ زندگیاں مل گئیں

News Editor by News Editor
مئی 8, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

لاہور(زاہد انجم سے) جنرل ہسپتال کے شعبہ یورالوجی میں 5مریضوں کے کینسر زدہ مثانوں کے کامیاب آپریشن کر کے انہیں مصنوعی مثانے لگادیے گئے ہیں۔

اس اہم کامیابی کا اور انسانیت کی عظیم خدمت سر انجام دینے کا سہرا پروفیسر ڈاکٹر خضر حیات گوندل و اُن کی ٹیم کے سر ہے جو نہ صرف خوشی سے نہال ہیں بلکہ آئندہ بھی مریضوں کی بہتری کے لئے ا یسی ہی کامیابیوں کیلئے پر امید ہیں۔

پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ، امیر الدین میڈیکل کالج و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے ان غیر معمولی سرجریوں پر پروفیسر آف یورالوجی پروفیسر خضر حیات گوندل و دیگر ڈاکٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے یہ کارنامہ سر انجام دے کر میڈیکل کی تاریخ میں ایک روشن باب کا اضافہ کیا ہے جس سے” میڈیکل ورلڈ” میں اس ادارے کی شہرت میں بھی مزید اضافہ ہواہے۔

پروفیسر الفرید ظفر نے اس امرپر اطمینان کا اظہار کیا کہ انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسرز میڈیکل کی دنیا میں ہونے والی ترقی اور ٹیکنالوجی کے انقلاب سے بھرپور استفادہ کر رہے ہیں اور ان 5مریضوں کے آپریشن بھی اس جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا مظہر ہے۔پرنسپل جنرل ہسپتال نے نوجوان ڈاکٹرز پر زور دیا کہ وہ اپنے اساتذہ کی رہنمائی میں پیشہ وارانہ مہارت کو بڑھانے اوراعلیٰ معیار کا درجہ حاصل کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کریں تاکہ وہ بہترین معالج کے ساتھ ساتھ کامیاب سرجن بن کر اپنے اساتذہ کی طرح اپنے ہسپتال اور ملک کا نام روشن کریں۔

پروفیسر خضر حیات گوندل نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یار خان، لاہور اور گجرات کے رہائشی افراد آؤٹ ڈور میں چیک اپ کیلئے آئے،معمول کے ٹیسٹ کروانے پر اُن کے مثانے میں کینسر کی تشخیص ہوئی جس پر مریضوں کو داخل کر کے اُن کے آپریشن کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ نجی سیکٹر میں اس نوعیت کے ایک آپریشن پر 10لاکھ سے زائد کے اخراجات آتے ہیں جبکہ ایل جی ایچ میں یہ سہولت مفت فراہم کی گئی ہے جس سے مریضوں کو بہت بڑا ریلیف حاصل ہوا ہے۔ پروفیسر خضر حیات گوندل نے انکشاف کیا کہ مثانے کے سرطان میں مبتلا یہ آپریشن انتہائی پیچیدہ تھے، ایک مریض کی سرجری کیلئے 6سے8گھنٹے درکار ہوتے ہیں،الحمد اللہ تمام آپریشن کامیاب ہوئے اور اب یہ مریض نارمل زندگی گزار رہے ہیں۔

پروفیسر گوندل نے بتایا کہ پراسٹیٹ(غدود)اور مثانہ کے مسائل عام طور پر بڑھاپے کی پیچیدگیاں ہیں اور زیادہ تر50سال سے زائد عمر کے لوگوں میں پراسٹیٹ بڑھنے اور مثانے میں سوزش، غدود بعض اوقات کینسر کی بیماریاں سامنے آتی ہیں تاہم کچھ کیسز میں نوجوان مریض ان مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیشاب میں درد کے بغیر خون آنے پر مریض ٹھنڈی اشیاء استعمال کر کے عارضی طور پر سکون محسوس کرتے ہیں جو مستقل حل نہیں، لہذا ایسے مریضوں کو فوری طور پر یورالوجسٹ سے رابطہ کرنا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں پروفیسر خضر حیات گوندل نے بتایا کہ اگر مصنوعی مثانے نہ لگائے جاتے تو کینسر پورے جسم میں بھی پھیل سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ ورزش،مناسب خوراک، پر عمل کر کے مثانے کی بیماری کوکنٹرول کیا جا سکتا ہے تاہم طبی دنیا میں جدید ریسرچ سے سرجری کے نئے طریقے متعارف کروائے ہیں جس سے مریضوں کی مشکلات میں نمایاں کمی واقع ہو گئی ہے اور وہ تادیر صحت مندزندگی کے قابل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمباکو نوشی، ویپ یا پائپ وغیرہ سے مثانے میں نقصان دہ کیمیکلز جمع ہو جاتے ہیں جو مثانے میں کینسر کا سبب بنتے ہیں لہذا ایسی چیزوں سے پرہیز کریں تاکہ وہ ایسی پیچیدہ بیماریوں سے بچ سکیں۔

مریضوں نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ اس بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے تھے لیکن جنرل ہسپتال میں اس قدر مہنگے آپریشن کا مفت ہونا اور اُن کی صحت نعمت خدا وندی سے کم نہیں جس پر وہ اللہ تعالیٰ کے بعدپروفیسر خضر حیات گوندل اور دیگر ڈاکٹر ز کے شکر گزار ہیں

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: جنرل ہسپتالشعبہ یورالوجیکامیاب آپریشنکینسر زدہ مثانوں
Previous Post

پنجاب بھر کے 38 سکول سربراہان اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری

Next Post

چینی صدر چین۔وسطی ایشیا سر برا ہی اجلاس کی صدارت کریں گے

News Editor

News Editor

Next Post
چینی صدر

چینی صدر چین۔وسطی ایشیا سر برا ہی اجلاس کی صدارت کریں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading