• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
پروفیسر الفرید ظفر

جنرل ہسپتال میں ساڑھے23لاکھ مریضوں کا علاج، کھانا بھی فراہم: پروفیسر الفرید ظفر

News Editor by News Editor
جنوری 6, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

لاہور(زاہد انجم سے) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہاہے کہ لاہور جنرل ہسپتال انتظامیہ اورہیلتھ پروفیشنلز نے اپنی مثبت روایت پر عمل کرتے ہوئے مریضوں کی خدمت میں 2022کے دوران بھی امتیازی پوزیشن بر قرار رکھی اورسالانہ اعداد و شمار کے مطابق ایمرجنسی و آؤٹ ڈور میں مجموعی طور پرساڑھے23لاکھ سے زائد افراد کو بغیر پرچی فیس کے علاج معالجہ وتشخیصی سہولیات فراہم کیں جبکہ صاحب ثروت اور مخیر حضرات کے تعاون سے مریضوں و تیمارداروں کوتینوں وقت کا معیاری کھانا بھی مہیا کیا گیا۔

علاوہ ازیں گزشتہ سال لیبر روم ایمرجنسی میں پیدا ہونے والے تقریباً10ہزار بچوں کی ویکسی نیشن یقینی بنا کر انہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی جو ایک ریکارڈ ہے۔ اس امر کا انکشاف پروفیسر الفرید ظفر نے جنرل ہسپتال کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کے اجراء اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایل جی ایچ ڈاکٹر خالد بن اسلم، ڈاکٹر لیلیٰ شفیق، ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ رمضان بی بی،ڈاکٹر جعفر شاہ اور ڈاکٹر عبدالعزیز و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔پروفیسرالفرید ظفر نے کہا کہ2022لاہور جنرل ہسپتال کے لئے ترقیاتی کاموں کا سال رہا جس کے دوران خواتین کو چھاتی کے کینسر سے محفوظ رکھنے کے علاوہ آؤٹ ڈور میں بریسٹ کلینک قائم کیا گیا جبکہ سینٹرل ریسرچ لیب میں سکریننگ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ مزید برآں امراض چشم اور گائنا کالوجی کے شعبے میں پہلی مرتبہ مریضوں کو ڈاکٹروں سے معائنے کے لئے وقت لینے کی سہولت آن لائن فراہم کی گئی ہے تاکہ مریضوں کا وقت بچے اور انہیں انتظار کی زحمت بھی نہ اٹھانا پڑے اور وہ وقت مقررہ پر متعلقہ شعبہ میں پہنچ کر اپنا طبی معائنہ و رہنمائی حاصل کر سکیں۔

پروفیسرالفرید ظفرنے اس عزم کا اظہار کیا کہ پی جی ایم آئی، امیر الدین میڈیکل کالج، نرسنگ کالج اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز سکول طبی تعلیم کے فروغ کے ساتھ ایل جی ایچ میں عوامی خدمت کی روایت کو مزید مستحکم بنائے گا اور بیماریوں کی روک تھام میں بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ہیلتھ کلینڈر کے مطابق عوامی شعور اجاگر کرنے کے لئے پبلک سروس میسجز کے نظام میں مزید توسیع کی جائے گی تاکہ لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے اپنے آپ کو بیمار ہونے سے محفوظ رکھ سکیں جس سے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بھی کم ہوگا اور عوام کی جیب پر علاج معالجے کی مد میں اٹھنے والے مالی اخراجات میں بھی نمایاں کمی واقع ہوگی۔

ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم نے سالانہ کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ76044مریضوں کو داخل کر کے اُن کا علاج معالجہ کیا گیا نیز97862 مریضوں کے مختلف نوعیت کے سرجری کے پروسیجر ہوئے۔2022کے دوران 54487سی ٹی سکین،17831ڈائلسزاور143936الٹرا ساؤنڈ ہوئے،ایم ایس نے مزید بتایا کہ 1582مریضوں کی شعاعوں سے پتھری تحلیل کرنے کے علاوہ 5794مریضوں کی گیسٹروسکوپی،256میموگرافی،628نیورو اینجیو گرافی،97048ایکسرے اور61085 مریضوں کی ای سی جی کے ٹیسٹ کیے گئے۔

ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم نے یقین دلایا کہ پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر کی قیادت میں اس ادارے کو مزید بہتر سے بہتر بنانے کی کاوشیں جاری رکھی جائیں گی اور حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق یہاں آنے والے ہر مریض علاج معالجے کی بہترین سہولتیں دیں گے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: انتظامیہپروفیسر الفرید ظفرجنرل ہسپتالعلاجکھانامریضوںہیلتھ پروفیشنلز
Previous Post

چین نے عوام کی صحت کو اولین ترجیح دینے با رے زبردست کامیابیاں حاصل کی ہیں

Next Post

چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ہمیشہ اپنی سفارتکاری میں ترجیح دیتا رہا ہے، چینی وزیر اعظم

News Editor

News Editor

Next Post
چینی وزیر اعظم

چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ہمیشہ اپنی سفارتکاری میں ترجیح دیتا رہا ہے، چینی وزیر اعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading