• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف

جنرل باجوہ نے کس طرح عمران خان کی مدد کی سب سامنے آرہا ہے، وزیراعظم

News Editor by News Editor
جنوری 6, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے کس طرح عمران خان کی مدد کی وہ سب سامنے آ رہا ہے،

جنرل باجوہ نے کوشش کی عمران خان کے ذریعے پاکستان آگے بڑھے ، عمران ناکام ثابت ہوئے ،عمران خان سے بڑا منافق اور محسن کش شخص نہیں دیکھا، کرتوت سب کے سامنے ہیں،گالم گلوچ میں عمران خان کا کوئی مقابلہ نہیں ، ہمارے مربی برادر ممالک جنہوں نے پاکستان کا ہمیشہ ساتھ دیا، اس شخص نے بری طرح ناراض کیا، میں وہ باتیں یہاں نہیں رکھ سکتا ، اگر میں ذرا سی بات کر دوں تو آپ اپنی انگلیاں دانتوں سے کاٹ لیں گے،

آئی ایم ایف نے اگلے ہفتے وفد پاکستان بھیجنے کا کہا ہے۔ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز چینی وزیراعظم نے فون پر بتایا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹر دورہ چین پر آئیں تھیں جن کو ہم نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوست نہیں بلکہ برادر ملک ہے تو آپ (آئی ایم ایف) بھی پاکستان کا ساتھ دیں۔وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ روز رات آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کا فون آیا جن کو میں نے بتایا کہ گزشتہ حکومت نے جو معاہدہ توڑ دیا اور پاکستان کو ڈیفالت تک پہنچا دیا تھا وہ مخلوط حکومت نے پورا زور لگا کر اس معاہدے کو مکمل کیا اور ہم شرائط پر مکمل عمل کریں گے تاہم غریب شہریوں پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے اس میں ہماری مدد کریں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف سربراہ کو درخواست کی کہ پاکستان ڈیفالٹ کی طرف نہیں جا رہا آپ اپنی ٹیم بھیجیں تاکہ وہ نویں جائزے کو مکمل کرکے قرض کی قسط جاری کریں جس پر سربراہ نے جواب دیا کہ اگلے تین چار دنوں میں ٹیم پاکستان پہنچے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سربراہ نے پوچھا کہ پاکستان کے دوست ممالک بالخصوص چین اور سعودی کی کیا صورتحال ہے جس پر میں نے انہیں کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے جس طرح دیگر مںصوبوں میں غفلط کی اسی طرح گیس اور بجلی کے منصوبوں میں بھی بدترین غفلط کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جب کورونا وائرس آیا تو مارکیٹ میں گیس کی قیمت فی یونٹ دو ڈالر تھی مگر یہ (عمران خان) شخص ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھا کیونکہ اس کو پاکستانی عوام سے کوئی لگاؤ نہیں تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ اگر اس شخص کو عوام سے لگاؤ ہوتا تو گالی گلوچ اور انتقامی کارروائیاں، ظلم و زیادتی چھوڑ کر عوامی خدمت کے منصوبے لگاتا۔انہوں نے کہا کہ میں نے کچھ دن پہلے سوچ سمجھ کر کہا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں اس (عمران خان) سے بڑا محسن کش، منافق اور نا شکرہ انسان نہیں دیکھا اور اس کی باتوں اور تقاریر سے یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ اس سے بڑا محسن کش پاکستان میں پیدا نہیں ہوا۔شہباز شریف نے کہا کہ مجھے اس سے کوئی لینا دینا نہیں کہ سابق سپھہ سالار قمر جاوید باجوہ نے کس طرح ان کی مدد کی اور وہ سب کچھ آج سامنے آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس شخص (قمر جاوید باجوہ) نے پوری قوت کے ساتھ عمران نیازی کو اقتدار پر بٹھایا اور چار برس تک افواج پاکستان کے ادارے نے تمام قوتیں اور صلاحیتیں جھوک دیں کہ کسی طرح عمران نیازی کامیاب ہو جائے اور یقناً ان کا خیال تھا کہ اس سے پاکستان آگے بڑھے اور ترقی کرے۔شہباز شریف نے کہا کہ اس ادارے نے تمام کاوشیں جھونک دیں کہ عمران نیازی کامیاب ہو اور اس طریقے سے پاکستان ترقی کرے لیکن عمران نیازی کی بدقسمتی کہ چار سال پوری حمایت کے باوجود ناکام وزیراعظم نکلا اور جنہوں نے ان کو مسند اقتدار پر بٹھایا آج ان پر ہی الزام تراشی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو بہت بڑی قیمت ادا کی کیونکہ ہمیں یہ تو اندازہ تھا کہ معاشی حالات خراب ہیں مگر مجھے اتنا اندازہ ہرگز نہیں تھا کہ عمران خان نے ہر چیز کی اتنی تباہی کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے سی پیک کا بیڑا غرق کردیا اور چینی کمپنیوں پر کرپشن کے بیجا الزامات لگائے یعنی ایک ملک 30ارب ڈالر کی سرمایہ کرے اور بجائے اس کا شکریہ ادا کرنے کے ان پر الزامات لگائیں جس پر چین بہت ناراض ہوگیا تھا۔

توانائی ک بچت کے حوالے سے کیے گئے فیصلوں پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے گزشتہ کئی دنوں سے کابینا میں اس پر بحث کی اور مارکیٹیں جلدی بند کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ توانائی کی بچت ہو۔انہوں نے کہا کہ میں بھی تاجروں کی بات کرتا ہوں وہ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں مگر مشکل آگئی ہے تو تاجر بھائیوں سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتا ہوں کہ مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیں تاکہ بجلی کی بچت ہو جس سے ڈالر بچیں گے۔
٭٭٭٭

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: جنرل باجوہعمران خانمددوزیراعظم شہباز شریف
Previous Post

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے 'پنجاب حکومت

Next Post

دہشتگرد اور شر پسند عناصر کسی قیمت پاکستانی عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے،وزیراعظم

News Editor

News Editor

Next Post
وزیراعظم شہباز شریف

دہشتگرد اور شر پسند عناصر کسی قیمت پاکستانی عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے،وزیراعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5878

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading