• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
جاوید لطیف

جنرل باجوہ، ثاقب نثار سمیت سب کے مفادات آپس میں جڑے ہیں، جاوید لطیف

News Editor by News Editor
مئی 1, 2023
in پاکستان
0 0
0

لاہور(نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ، ثاقب نثار سمیت سب کے مفادات آپس میں ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں،

اگر عمران خان غلط کہہ رہے ہیں تو جنرل باجوہ سچی باتیں کیوں نہیں کرتے؟، انہیں کس نے روک رکھا ہے؟، کیا ریاستی ادارے کمزور ہو چکے ہیں ؟، کچے میں آپریشن کریں تو کامیاب، زمان پارک یا ظہور الہی روڈ پر کریں تو ناکام، آج ریاست مزید قربانی کی متحمل نہیں ہے، قانون کا اطلاق مارچ اپریل 2023 میں کیوں یاد آ رہا ہے؟، 2015 یا 2022 میں آئین دوبارہ تحریر کرتے وقت کیوں یاد نہیں آیا؟، آج بھی اداروں میں بیٹھے افراد کے مفادات عمران خان سے وابستہ ہیں ۔

پی آئی ڈی لاہور آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ آج حالات اس نہج پر آ چکے ہیں کہ اب اداروں میں بیٹھے افراد کو مکمل سچ بولنا پڑے گا۔ میثاق جمہوریت ہوا تو کچھ اداروں میں بیٹھے افراد کو لگے گا کہ ان کے خلاف اتحاد بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اداروں میں بیٹھے افراد کے ساتھ مل کر اگلے 10 سے 15 برس کی منصوبہ بندی کی تھی۔ اسی لیے عمران خان کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے لیے سہولت کاری کی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں وکیل رہنما امان اللہ، جسٹس شوکت صدیقی، جنرل باجوہ، ثاقب نثار سمیت سب کے اعترافات ظاہر کر رہے ہیں کہ سب کے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ اگر عمران خان غلط کہہ رہے ہیں تو جنرل باجوہ سچی باتیں کیوں نہیں کرتے؟، انہیں کس نے روک رکھا ہے؟، کیا ریاستی ادارے کمزور ہو چکے ہیں ؟۔ لیگی رہنما نے کہا کہ آپ کچے میں آپریشن کریں تو کامیاب لیکن زمان پارک یا ظہور الہی روڈ پر کریں تو ناکام ۔

یہ حکومتِ وقت کی ذمے داری نہیں ہے بلکہ اداروں میں بیٹھے افراد کی انصاف کرنے کی ذمے داری ہے ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں کے نزدیک سی پیک، میثاق جمہوریت، دہشت گردی و لوڈشیڈنگ کا خاتمہ، مہنگائی کو کنٹرول کرنا نواز شریف کے جرائم ہیں ۔

نواز شریف کو انتخابی میدان سے باہر اسی لیے رکھا جا رہا ہے کیونکہ نواز شریف ان عالمی طاقتوں کے مفادات کے خلاف ہے ۔ وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا کہ آج ریاست مزید قربانی کی متحمل نہیں ہے۔ قانون کا اطلاق مارچ اپریل 2023 میں کیوں یاد آ رہا ہے؟، 2015 یا 2022 میں آئین دوبارہ تحریر کرتے وقت کیوں یاد نہیں آیا؟۔ آج بھی اداروں میں بیٹھے افراد کے مفادات عمران خان سے وابستہ ہیں ۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم اعتراف کرتے ہیں کہ 2015 میں سازش کے وقت ہم کھڑے ہو جاتے اور قوم کو کھل کر حقیقت بتا دیتے تو آج حالات یہ نہ ہوتے ۔ 2017 میں نواز شریف کی نااہلی کے وقت مسلم لیگ ن کھڑی ہو جاتی تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ دہشت گردوں کے ونگز، ادراوں کو کمزور کرنے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوتے ۔ ملک کے خلاف سازش کرنے والوں سے مذاکرات نہیں ہوتے ۔

اس قوم کو انتشار میں مبتلا کرنے والے سے کس بنیاد پر مذاکرات ہو رہے ہیں ؟۔ اس شخص سے مذاکرات کریں گے تو ملکی دفاع پر کمپرومائز کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم مطالبہ کرتی ہے کہ جن جن اداروں میں بیٹھے افراد سازش کرتے تھے ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ ہم کبھی الیکشن سے نہیں بھاگے حالانکہ ہماری قیادت کو نااہل کر کے باہر رکھا گیا تھا ۔

ہم پٹرول بم تو نہیں پھینکیں گے لیکن پٹرول بم پھینکنے والے کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔ کیا کوئی ازخود نوٹس لے گا کہ ٹکٹوں کی تقسیم پر اربوں روپے کوئی اکٹھے کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی طور پر بھی نواز شریف کے بغیر انتخابات قبول نہیں کریں گے ۔آپ نے آج تک اپنے بنائے ہوئے مجسمے کا احتساب نہیں ہونے دیا۔ اداروں میں بیٹھے افراد اپنی غلطیوں کا اعتراف کر لیں تو بہتر ہے ۔

آئین سے ہٹ کر مذاکرات کسی کی خواہش پر نہیں ہو سکتے۔ عدالتوں میں کبھی پنچایت نہیں لگا کرتی ۔ پارلیمان کی کھوکھ سے آئین جنم لیتا ہے، آئین کو بنانے والی پارلیمان کی بے توقیری کرتے رہیں گے تو آئین کی کسی شق پر عمل نہیں ہو پائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آج دنیا میں یہ تاثر پیدا کیا جا رہا ہے کہ پاکستان ایک ناکام ریاست ہے ۔ ہم نے میثاق جمہوریت کر کے اپنے پس پردہ کیے گئے کاموں کا اعتراف کر لیا ہے ۔

اب اداروں میں بیٹھے سازش کا حصہ بننے والے افراد کی ذمے داری ہے ۔ اداروں میں بیٹھے سب افرادجسٹس کھوسہ یا ثاقب نثار نہیں ہیں کچھ لوگ جسٹس شوکت صدیقی یا قاضی فائز عیسی بھی ہیں ۔عمران خان کی سہولت کاری کرتے رہیں لیکن نواز شریف کو میدان میں لازمی لانا ہو گا پھر ہی انتخابات ہو سکیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: ثاقب نثارجاوید لطیفجنرل باجوہمفادات
Previous Post

فضل الرحمن کا مذاکرات سے انکار جمہوریت کی خوبصورت نشانی ہے،کشور زہرا

Next Post

پائیدار ترقی کیلئے سیاسی اور معاشی استحکام ناگزیر ہے، رانا ثنااللہ

News Editor

News Editor

Next Post
رانا ثنااللہ

پائیدار ترقی کیلئے سیاسی اور معاشی استحکام ناگزیر ہے، رانا ثنااللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading