• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
شرجیل انعام میمن

جلد نئی بسوں کیساتھ ٹیکسی سروس بھی شروع کرنے جا رہے ہیں، شرجیل انعام میمن

News Editor by News Editor
جون 3, 2023
in پاکستان
0 0
0

کراچی (نمائندہ خصوصی)وزیرِ اطلاعات و ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے آرکائیوز کمپلیکس کلفٹن کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کے لئے تیز ترین اقدامات کررہی ہے اور حکومت کی کوشش ہے کہ اپنے لوگوں کو بہترین، سستی اور آرام دہ سہولیات مہیا کرے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں محکمہ ٹرانسپورٹ ،سندھ کابینہ سے 500 نئی پیپلز بسوں کی فراہمی کے لئے درخواست کررہا ہے اور ہمیں امید ہے کہ کابینہ اسے منظور کرلے گی۔انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے سندھ حکومت نے بہت تیزی سے پبلک ٹرانسپورٹ مسائل حل کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پیپلز ٹیکسی سروس بھی شروع کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کو سستی اورآرام دہ ٹرانسپورٹ مہیا کریں اور ٹرانسپورٹ کی موجودہ سہولتوں کو مزید بہتر بنائیں گے۔

انہوں نے صحت عامہ کے حوالے سے آگہی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نگلیریا وائرس دوبارہ جنم لے رہا ہے ۔ لہذا وضو کرتے ہوئے ناک میں پانی ڈالتے وقت احتیاط کریں۔انہوں نے کہا کہ پچھلی دفعہ نگلیریا وائرس پھیلا کے دوران علمائے کرام بھی اس بارے میں احتیاط کا مشورہ دے چکے ہیں۔انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ یہ ایک پبلک سروس میسج ہے میں چاہتا ہوں کہ میڈیا اس پر آگہی پھیلانے میں مدد کرے۔

وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے اپنی پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ عمران خان کا اب قانون کی گرفت سے بچنا مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جب ان کے قانونی مشیروں نے آگاہ کیا کہ وہ کیا کہہ چکے ہیں تو انہوں نے بی بی سی کو دیئے گئے اپنے ہی انٹرویو کو رکوانے کی کوشش کی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان اپنے انٹرویو میں اقرار جرم کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے مرضی کے انٹرویو دیئے اپنی مرضی کے سوالات کرائے اپنی مرضی کے جوابات دیئے۔انہوں نے کہا کہ سب کو پتا ہے کہ خان صاحب کی حکومت عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے نکالی گئی ۔وزیر طلاعات سندھ نے کیا کہ عمران خان نے انٹرویو کرنے والے کے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے جیل میں ڈالا گیا تو دوبارہ 9 مئی جیسا ری ایکشن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے لوگوں کو ریاست کے خلاف استعمال کیا ، عمران خان نے کہا کہ میں پارٹی کی ریڈ لائن ہوں ۔گویا قانون اگر عمران خان کو ان پر عائد سنگین الزامات پر اگر گرفتار کرتا ہے تو ان کا رد عمل دھمکی آمیز ہوگا ؟وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کو اندازہ ہوگیا ہے کہ اب ان کے خلاف بیانیہ مضبوط ہوتا جارہا ہے لہذا وہ اپنی بچت کے لئے دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اب اپنے خلاف قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے ریاست اور اداروں کے خلاف باتیں کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان مستقل طور پر مختلف بیانیے دیتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے لوگوں کے ذہنوں میں نفرت کا زہر بھرنے کی کوشش کی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کے خلاف اداروں نے برداشت اور تحمل کا مظاہرہ کیا ہے ۔عمران خان آج دن تک زہر اگل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جان لیں کہ ریاست، قوم، ملک اور ادارے باہم متحد ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اس ملک پر زبردستی تھونپا گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ایسے دھمکی آمیز انٹرویوز کے بعد ان سے بات چیت کی گنجائش نہیں رہی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان حکومت کو نہیں بلکہ ریاست کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وزارتِ داخلہ کو عمران خان کے ایسے انٹرویوز کے بعد قانونی کارروائی کرنی چاہئے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جس تھالی میں کھایا ہمیشہ اسی میں چھید کیا۔ یہ شخص اپنے محسنوں کے خلاف باتیں کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے رمضان میں لوگوں کو ریلیف پیکج دیئے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وہ جماعت جس نے پنجاب یونیورسٹی میں عمران خان کی تاریخی دھلائی کی تھی وہ اسی عمران خان کے پاس کراچی کی میئر شپ کے لئے ووٹ مانگنے پہنچ گئی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: ٹیکسی سروسشرجیل انعام میمننئی بسوں
Previous Post

ملائیشیا میں روکے گئے پی آئی اے کے طیارے کو وطن واپسی کی اجازت مل گئی

Next Post

ملک میں مردم شماری کا عمل متنازع ہے، حافظ نعیم الرحمن

News Editor

News Editor

Next Post
حافظ نعیم الرحمن

ملک میں مردم شماری کا عمل متنازع ہے، حافظ نعیم الرحمن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading