لاہور ( کورٹ رپورٹر) لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلائو گھیرائو اور پولیس پر تشدد سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ کی عبوری ضمانت منظور کرلی ۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے مسرت جمشید چیمہ کی7اپریل تک عبوری ضمانت منظورکرلی ۔عدالت نے پولیس کو مسرت جمشید کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔









