اسلام آباد(نیوز رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹھتے بیٹھتے دوسروں کواپنی حدود یاد دلانے والے کی اپنی بھی کچھ حدود ہیں یا نہیں؟۔
ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے اور سیکڑوں مسافروں کے اغوا کی مذمت کے بجائے، عمران خان کا اپنا بچا کھچا وزن، خواتین اور معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے دہشت گردوں کے پلڑے میں ڈال دینا نہایت ہی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹھتے بیٹھتے دوسروں کواپنی حدود یاد دلانے والے کی اپنی بھی کچھ حدود ہیں یا نہیں؟۔