• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
فضل الرحمن

جس بینچ پر پارلیمنٹ نے عدم اعتماد کیا، اس کے سامنے کیسے پیش ہو جاؤں؟فضل الرحمن

News Editor by News Editor
اپریل 20, 2023
in پاکستان
0 0
0

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربرانہ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جس بینچ پر پارلیمنٹ نے عدم اعتماد کیا، اس کے سامنے کیسے پیش ہو جاؤں؟

چیف جسٹس صاحب آپ انتہائی معزز کرسی پر بیٹھ کر ہماری توہین کررہے ہیں، ایک شخص کی خوشنودی اور اسے تحفظ دینے کیلئے آپ پوری قوم کو ذلیل کررہے ہیں،عدالت اپنی پوزیشن واضح کرے کیا وہ ایک عدالت ہے یا پنچایت ہے؟جس طرح وہ انصاف کے مندر سے ہتھوڑا بجا رہے ہیں، آئین کی رو سے 90 دن میں الیکشن کرانا ناگزیر ہے لیکن اگر عمران خان آپ سے کسی ایک تاریخ پر آپ سے اتفاق کر لیں تو قبول ہے، یہ کونسا آئین ہے،

یہ کس آئین کا تقاضا ہے کہ وہ چاہیں تو پھر 90 دن آئین کے تحت ناگزیر ہیں اور اگر عمران خان کسی اور تاریخ پر راضی ہو جائے تو وہ تاریخ ہمیں قبول ہو گی،جس شخص کو اب تک نااہل ہوجانا چاہیے تھا، جس کو پاکستان کی سیاست کے دائرے سے باہر رکھا جانا چاہیے تھا، ہماری سپریم کورٹ اس کو سیاست کا محور بنا رہی ہے،ہم اس پورے عمل کو غیرسیاسی عمل کہتے ہیں، پھر یہ ہو جائے گا، پھر ہو ہوجائے گا، بساط لپٹ جائے گی،

کب تک ہمیں ان باتوں سے گمراہ بلیک میل کیا جاتا رہے گا،اگر آپ نے جبر کی بنیاد پر ہم پر فیصلے مسلط کیے تو ہم بھی آپ کی عدالت میں جانے کے بجائے عوام کی عدالت میں جائیں گے اور پھر فیصلہ عوام کی عدالت میں ہو گا۔ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ گزشتہ روز عبدالخیل میں بلاول بھٹو تشریف لائے تھے، ویسے تو وہ مفتی عبدالشکور کی اندہناک حادثے میں وفات پر تعزیت کرنے کیلئے آئے تھے لیکن ظاہر ہے کہ جب سیاسی لوگ ساتھ بیٹھتے ہیں تو سیاسی امور بھی زیر بحث آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول نے بھی سیاسی امور پر بات کی اور فون پر آصف علی زرداری سے بھی بات ہوئی، اس کے بعد مسلم لیگ(ن) کی قیادت، ان کے وزرا نے فون پر بات کی اور ان کا خیال تھا کہ عدالت نے بلایا ہے اور عدالت ہمیں کہہ رہی ہے کہ آپ عمران خان سے بات کریں اور الیکشن کی کسی ایک تاریخ پر اتفاق رائے کریں۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہم نے اپنا موقف دیا ہے کہ عدالت اپنی پوزیشن واضح کرے کہ کیا وہ ایک عدالت ہے یا پنچایت ہے، جس طرح وہ انصاف کے مندر سے ہتھوڑا بجا رہے ہیں،

آئین کی رو سے 90 دن میں الیکشن کرانا ناگزیر ہے لیکن اگر عمران خان آپ سے کسی ایک تاریخ پر آپ سے اتفاق کر لیں تو قبول ہے، یہ کونسا آئین ہے، یہ کس آئین کا تقاضا ہے کہ وہ چاہیں تو پھر 90 دن آئین کے تحت ناگزیر ہیں اور اگر عمران خان کسی اور تاریخ پر راضی ہو جائے تو وہ تاریخ ہمیں قبول ہو گی۔پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ جس شخص کو اب تک نااہل ہوجانا چاہیے تھا، جس کو پاکستان کی سیاست کے دائرے سے باہر رکھا جانا چاہیے تھا، ہماری سپریم کورٹ اس کو سیاست کا محور بنا رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اسمبلی قانون پاس کر چکی ہے، عدالت جس اختیار کے تحت ہمیں دھونس دکھا رہی ہے شاید اب اس کا وہ اختیار نہیں رہا ہے، اسے پارلیمنٹ کے ایکٹ کا احترام کرنا ہو گا اور اس کی پیروی کرنی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عدالت میں بلایا گیا لیکن ہم نے عدالت، اپنے دوستوں اور حکمران اتحادیوں سے بھی کہا کہ اس بینچ کے اوپر پارلیمنٹ عدم اعتماد کر چکی ہے،

ایک سے زائد قراردادیں پاس ہو چکی ہیں، ہمارا وزیر قانون اور اٹارنی جنرل انہیں جا کر یہ بتا چکا ہے کہ ہم آپ پر عدم اعتماد کررہے ہیں، جس بینچ پر پارلیمنٹ نے عدم اعتماد کیا ہے اور پارلیمنٹ کے فیصلے سے اس کو آگاہ کیا گیا ہے، آج اس بینچ کے سامنے میں کیسے پیش ہو جاؤں، اسے یقین دہانیاں کراؤں، لہٰذا بینچ کے سامنے پیش ہونا نہ پارلیمنٹ کی قرارداد کا تقاضا ہے نہ ان کو یہ اطمینان دلانا ہے کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ہم کس شخص سے مذاکرات کریں،

اگر وہ واقعی الیکشن چاہتا تھا تو اس وقت قومی اسمبلی کیوں نہیں توڑ رہا تھا، اس وقت پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کیوں نہیں توڑ رہا تھا، اس نے ملک کی سیاست میں مشکل پیدا کرنے کی غرض سے حرکتیں کی ہیں۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اگر عمران خان نے عمداً یہ حرکت نہیں کی تو پھر اسمبلیاں توڑ حماقت کی ہے، یہ لوگ ملک کے اندر ایسے اقدامات کریں جو سراسر احمقانہ ہوں، ان کو یہ پتا ہی نہیں ملکی مفاد کس میں ہے، ان کو یہ ادراک ہی نہیں ہے کہ ملکی سلامتی کے تقاضے کیا ہیں،

ایسے ایسے احمقانہ فیصلے کرتے ہیں اور عدالت ہمیں کہتی ہے اس ٹرک کے پیچھے چلیں، تو ہم عدالت کے اس جبر کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم اس پورے عمل کو غیرسیاسی عمل کہتے ہیں، پھر یہ ہو جائے گا، پھر ہو ہوجائے گا، بساط لپٹ جائے گی، کب تک ہمیں ان باتوں سے گمراہ بلیک میل کیا جاتا رہے گا، ایک دور تھا کہ ہمیں بندوق کے سائے میں کہا جاتا تھا کہ بات چیت کرو، آج ہمیں ہتھوڑے کے سامنے کہا جا رہا ہے کہ مذاکرات اور بات چیت کریں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پھر ہم کس شخص سے بات کریں، وہ شخص جو کہتا ہے کہ میں الیکشن کے نتائج آنے کے بعد فیصلہ کروں گا کہ مجھے نتائج تسلیم ہیں یا نہیں، یعنی ہم مذاکرات اس بات پر کریں کہ انہیں یقین دلائیں کہ آپ کی اکثریت آئے گی، جس شخص نے کہا ہے کہ اگر میری دو تہائی اکثریت نہ آئی تو میں الیکشن کو نہیں مانوں گا، جو شخص یہاں تک کہتا ہے کہ اگر میری سادہ اکثریت آئی تو بھی میں اسمبلیاں توڑوں گا اور دوبارہ الیکشن کراؤں گا، اقتدار کی حرص میں اس طرح کی باتیں کرنا اور پھر ہمیں کہنا اس سے بات کریں، یہ تو پوری سیاست کی توہین ہے، یہ پارلیمنٹ کی توہین ہے۔

جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ نے کہا کہ چیف جسٹس اور آپ کے دو یا تین رفقا کو میں براہ راست کہنا چاہتا ہوں کہ آپ انتہائی معزز کرسی پر بیٹھ کر ہماری توہین کررہے ہیں، ایک شخص کی خوشنودی اور اسے تحفظ دینے کیلئے آپ پوری قوم کو ذلیل کررہے ہیں، وزارت دفاع کی درخواست کو مسترد کررہے ہیں اور ایک ایسا شہری جس کا ایک پتا اسلام آباد کا ہے اور دوسرا ایبٹ آباد کا ہے، اس کو پنجاب کے الیکشن سے کیا دلچسپی ہے، اس کا کوئی فائدہ یا نقصان نہیں ہے لیکن اس کی درخواست پر آپ کارروائیاں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نہ عمران خان کو اس کا اہل سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھ بات چیت کی جائے، ہم ان کے جرائم کی بنیاد پر انہیں نااہل سمجھتے ہیں، عدالت پہلے اس کی بنیاد پر فیصلہ دے کہ یہ شخص ان جرائم میں ملوث ہے اور اس بنیاد پر وہ نااہل ہے، جس کو سیاست کے دائرے سے نکالنا چاہ رہے ہیں، سپریم کورٹ اسے سیاست کا محور بنانے کی کوشش کررہی ہے، یہ نہیں چلے گا۔انہوںنے کہاکہ میں سپریم کورٹ کے انصاف کو تسلیم کرتا ہوں تاہم ہتھوڑے کو تسلیم نہیں کرتا، جبر نہیں چلے گا، اگر آپ نے جبر کی بنیاد پر ہم پر فیصلے مسلط کیے تو ہم بھی آپ کی عدالت میں جانے کے بجائے عوام کی عدالت میں جائیں گے اور پھر فیصلہ عوام کی عدالت میں ہو گا۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہمیں پارلیمنٹ کے فلور پر اس رویے پر غور کرنا چاہیے، جب پارلیمنٹ سپریم ہے تو پھر اگر وہ ہمیں بلا سکتے ہیں تو پارلیمنٹ نہیں کیوں نہیں بلا سکتی۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ سپریم کورٹ کہتی ہے کہ فضل الرحمن اپنے رویے میں لچک پیدا کریں تو پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ سپریم کورٹ اپنے رویے میں لچک پیدا کرے، میں ان سے توقع رکھتا ہوں کہ وہ جس پر بیٹھے ہیں اگر عمران خان کیلئے لچک پیدا کر سکتے ہیں تو ہمارے لیے لچک پیدا کیوں نہیں کر سکتے۔

انہوںنے کہاکہ اگر عمران خان کسی تاریخ پر اتفاق کرے تو 14مئی کی تاریخ کی کوئی حیثیت نہیں ہے لیکن ہم اپنا موقف دے رہے ہیں تو پھر ہمارے لیے 14 مئی ضروری ہے، یہ جو واضح فریق بن کر کردار ادا کررہے ہیں تو استعفے دے کر سیاست میں آ جائیں۔مفتی عبدالشکور کی حادثے میں موت کی تحقیقات کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ مفتی صاحب کی شہادت کے بعد ابھی تک ایسے شواہد نظر نہیں آ رہے کہ یہ کوئی سازش تھی، یہ ایک حادثہ ہے جس کی تحقیقات قانون نافذ کرنے والے ادارے کررہے ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: بینچپارلیمنٹجمعیت علمائے اسلامعدم اعتمادفضل الرحمن
Previous Post

عید کے بعد مذاکرات کے معاملے پر مثبت پیشرفت ہوگی،بلاول بھٹو

Next Post

تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی 297جنرل نشستوں پر ٹکٹ جاری کردئیے

News Editor

News Editor

Next Post
تحریک انصاف

تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی 297جنرل نشستوں پر ٹکٹ جاری کردئیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5878

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading