لاہور(ہیلتھ نیوز)نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی سے رجسٹرڈ جرمن ہومیوپیتھک میڈیکل کالج علامہ اقبال ٹاون لاہور کئی سالوں سے ہومیوپیتھی کے فروغ کے لیے اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار صدر نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی راو غلام مرتضٰی نے جرمن ہومیوپیتھک میڈیکل کالج میں ہر سال کہ طرح اس سال بھی سینئیر اور جونئیر ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کی کارکرگی کی بنیاد پر انکی حوصلہ افزائی کے لیے گولڈ میڈلز اور دیگر انعامات کی تقسیم کے لیے تقریب کا انعقاد کے دوران شرکا ءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں سینئیر ہومیوپیتھک ڈاکٹرز نے طلباءسے خطاب کرتے ہوئے ہومیوپیتھک کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے تجربات سے بھی آگاہ کیا۔
تقریب میں صدر نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی راو غلام مرتضٰی کے ساتھ کئی نامور ہومیوپیتھک ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ ان معزز ڈاکٹرز میں ممبر نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی ڈاکٹر ایم بی جاوید اعوان،ممبر نیشنل کونسل ڈاکٹر تبسم حسین،ممبر نیشنل کونسل ڈاکٹر نعیم۔،
پرنسپل جرمن ہومیوپیتھک میڈیکل کالج ڈاکٹر رائے نوید طاہر،نائب صدر پنجاب پی ایچ ایم اے، ڈاکٹر بلال احمد سندھو،ایڈمن آفیسر جرمن ہومیوپیتھک ،میڈیکل کالج ڈاکٹر ثناءچیر مین پاک میڈیا گروپ ڈاکٹر گلزار احمد ہیرا صاحب،ڈاکٹر شعیب احمد سندھو،ڈاکٹر اشرف چوہدری،ڈاکٹر عقیل جاوید،ڈاکٹر خبیب احمد،ڈاکٹر آمین،ڈاکٹر بابر،ڈاکٹر جمیل مہروی،ڈاکٹر اقبال بھٹی،ڈاکٹر خورشید عالم،ڈاکٹر مرزا اعجاز بیگ،ڈاکٹر اعجاز سیفی،ڈاکٹر یاسین،ڈاکٹر سلیم انجم،ڈاکٹر شفیق الرحمن،ڈاکٹر آصف باجوہ،ڈاکٹر وحید قریشی اوردیگر ڈاکٹرز اور طلباءنے شر کت کی۔