برلن (نیوز رپورٹر )جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے ماضی میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے اپنے ذاتی تجربے کا انکشاف کیا ہے۔
وہ اس واقعے کو کئی دہائیوں بعد بھی واضح طور پر یاد کر سکتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیئربوک نے جاری کردہ ایک پوڈ کاسٹ میں کہا کہ خواتین کے خلاف ہراساں کرنے اور جنسی تشدد کے خلاف تحریک می ٹو نے انہیں جنسی ہراسانی کے ساتھ اپنے ذاتی تجربات کے بارے میں سوچنے پر اکسایا۔
جرمن وزیر خارجہ نے پوڈ کاسٹ جی سپاٹ میٹ سٹیفنی گیسنجرمیں کہا کہ انہیں ایک واقعہ یاد ہے جو اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے سکول کے سالوں میں بس میں تھیں۔اینالینا بیربوک نے کہا کہ ایک بوڑھے آدمی نے ان کی ٹانگ کو چھوا جس سے مجھے اتنا جھٹکا لگا کہ وہ مزید پانچ سٹاپوں تک بس سے نکلنے سے قاصر رہی۔
یہ واقعہ اس قدر چونکا دینے والا تھا کہ میں نے اپنی والدہ کو اس کے بارے میں نہیں بتایا۔ وزیر نے بتایا کہ میں اب بھی اسے اپنے ذہن میں صاف دیکھ سکتی ہوں۔ اگرچہ حقیقت میں میں اس کے بارے میں بالکل بھول چکی تھی۔









