اسلام آباد(کورٹ رپورٹر ) اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے ٹرانسفر سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس سے قبل اہم پیش رفت ، جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس یحیی آفریدی کے نام بطور سربراہ جوڈیشل کمیشن خط لکھ دیا جس میں انہوں نے ٹرانسفر کے معاملے پر انہیں ذاتی طور پر سنے جانے کی استدعا کی ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس بابر ستار نے اپنے خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت ٹرانسفر کے معاملے پر فیصلہ کرنے سے قبل کمیشن کے اجلاس میں انہیں سنا جائے، جسٹس بابر ستار کا نام بھی ٹرانسفر کے لیے زیر غور ججز میں شامل ہے۔












