• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی

جب تک سچ راج نہیں کرے گا،ملک میں عوام کا راج نہیں آسکتا۔خالد مقبول صدیقی

News Editor by News Editor
مارچ 16, 2023
in پاکستان
0 0
0

میرپورخاص (نمائندہ خصوصی)گریجوئیٹ فورم کے تحت میرپورخاص کے مقامی ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جب تک سچ راج نہیں کرے گا،ملک میں عوام کا راج نہیں آسکتا۔

ہمیں نیا یا پرانا نہیںبہتر پاکستان چاہئے۔پاکستان ایک اہم دور سے گذر رہا ہے۔تاریخ انسانی میں کوئی ایسا ملک نہیں جس کے قیام کے لئے بیس لاکھ جانوں کی قربانی دی گئی ہو۔قیام پاکستان کے وقت مہاجروں سے پوچھا گیا کہ کہاں جانا چاہتے ہیں،مہاجروں نے پاکستان کو قبول کیا اور انسانی تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت عمل میں آئی۔ہم نے آزادی کی قدر نہیں کی، عوام کو حقوق سے محروم رکھا۔جاگیرداروں نے وسائل پر قبضہ کرلیا اور وہی ایوانوں میں براجمان ہیں۔

ایوان میں کسان کی نمائندگی جاگیردار اور مزدورکی نمائندگی سرمایہ دار کررہا ہے۔من پسند قوانین منظور کرکے غریب و متوسط طبقہ کو حق حکمرانی سے محروم رکھا گیا۔ اے پی ایم ایس او کے بطن سے ایک سیاسی جماعت ایم کیو ایم نے جنم لیا جو غریب و متوسط طبقہ کی واحد نمائندہ جماعت ہے۔8اگست 1986ء کو ایم کیو ایم نے عام انتخابات میں حصہ لیا اور کراچی و حیدرآباد میں بھرپور کامیابی حاصل کی اور ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام کے حقیقی نمائندوں نے عوام کے حقوق کی ترجمانی کی۔

چند برس گذرنے کے بعد ڈاکوﺅں کے خلاف آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کے خلاف بدترین ریاستی آپریشن کیا گیا جس کی مثال نہیں ملتی۔قصبہ علی گڑھ میں ظلم و بربریت سے کیا حاصل ہوا۔ہم نے ملک کے غریب و متوسط طبقہ کو شعور دیا ، بس یہی ہمارا جرم ٹھہرا۔جس جدوجہد کا آغاز ہم نے کیا اگر ہمارا ساتھ دیا جاتا تو پاکستان کے حالات آج یہ نہ ہوتے۔جب ہمارے ہاتھ میں شہری علاقوں کی باگ دوڑ آئی تو کوٹہ سسٹم کے باوجود ہم نے کام کیا اور شہری علاقوں نے ترقی کی۔

آج پاکستان کے 60فیصد نوجوان ملک چھوڑ کر ترقی پسند ممالک میں اپنا کردار نبھانے جاچکے ہیںایم کیو ایم نے ہمیشہ نظریات کی سیاست کی ہے ۔آج بھی مہاجروں کے ساتھ ناانصافیوں کا سلسلہ جاری ہے۔کوٹہ سسٹم اور جعلی ڈومیسائل کے ذریعے مہاجروں کو سرکاری ملازمتوں سے محروم کردیا گیا ہے۔گذشتہ چند برسوں میں تین لاکھ ملازمتیں دی گئیں لیکن مہاجروںکو محروم رکھا گیا۔1992ءکے ریاستی آپریشن کے دوران ایم کیو ایم کے ہزاروںکارکنان کو ماورائے عدالت قتل کردیا گیا۔

سیاسی و فلاحی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی لگا دی گئی،لیکن اس کے باوجود حق پرستی کا پرچم بلند رکھا۔ایم کیو ایم پاکستان کی کاوشوں سے بہت جلدحیدرآباد میں یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔تقریب سے رکن رابطہ کمیٹی و صدر گریجوئیٹ فورم عبدالقادر خانزادہ اور رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹرظفر کمالی نے بھی خطاب کیا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: خالد مقبول صدیقیراجسچکنوینر ایم کیو ایمگریجوئیٹ فورممیرپورخاص
Previous Post

عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہوں لیکن وہاں سکیورٹی نہیں ہے،عمران خان

Next Post

خاتون جج کو دھمکی کیس، عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطلی میں توسیع

News Editor

News Editor

Next Post
عمران خان

خاتون جج کو دھمکی کیس، عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطلی میں توسیع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف بدستور برقرار ہے، چینی وزارت خارجہ

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading