• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
قمر زمان کائرہ

جب تک بلاول بھٹو حکومت کا حصہ ہے ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا،قمر زمان کائرہ

News Editor by News Editor
جنوری 9, 2023
in پاکستان
0 0
0

لاہور( نمائندہ خصوصی )وزیر اعظم کے مشیر برائے امور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جب تک بلاول بھٹو حکومت کا حصہ ہے ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا،

ہمارے آنے کے بعد بجلی، گیس مہنگی ہوئی ہے، ہمیں اندازہ ہے کہ لوگ ناراض ہیں، بچے بھوکے ہیں بلاول بھٹو کو احساس ہے،اگر ہم یہ فیصلے نہ کرتے تو پاکستان ڈیفالٹ کر جاتا، نوجوانوں عمران خان کی باتوں میں نہیں آنا، نوجوان لیڈر بلاول بھٹو ہے اس کے ویژن پرعمل کرو،قومیں اور جماعتیں اپنی عظیم شخصیات کے دن مناتی ہیں ،یہ وہ شان ہے کہ گلی گلی میں بھٹو کے نعرے لگتے ہیں،بھٹو 37برس بعد بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے ،پیپلز پارٹی کو کبھی حکومت نہیں ملی بلکہ بحران ملتے ہیں،1967-68کے پاکستان اور آج کے پاکستان کے حالات ایک جیسے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی مناسب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چودھری منظور،حسن مرتضی،شہزاد سعید چیمہ،اسلم گل،جمیل منج،احسن رضوی،فائزہ ملک،اشرف خان، امجد جٹ،رانا عرفان،چودھری عاطف رفیق،آ صف ناگرہ،ممتاز مون خان،زاہد ذوالفقار،سونیا خان،بشری ملک،ذیشان شامی اور دیگر بھی موجود تھے۔تقریب میں ذوالفقا رعلی بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پنجاب کا وزیر اعلی باہر نکلے تو پتہ چلے کہ باہر کیا ہو رہا ہے ،صوبائی حکومتوں کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا چاہیے،پنجاب کا وزیر اعلی کیا کر رہا ہے،گوداموں میں کروڑوں روپے کا مال پڑا ہے اور کہتے ہیں کہ مہنگائی ہو گئی ہے،ملک کے تاجر کے لائف سٹائل میں بہتری آرہی ہے ،بی ایم ڈبلیو کی مہنگی ترین 100گاڑیاں پاکستان کے امرا ء نے بک کرائی ہیں،ہم زمیندار،تاجر اور صنعتکار کے ساتھ ہیں، جو عوام کے ساتھ ہم اس کا ساتھ دیں گے ،ہم اس گروپ اور صنعتکار کاساتھ دیں گے جو عوام کے ساتھ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بھٹو کو ٹوٹا ہواملک،ہاریاور بد دل قوم ملی تھی،حالات یقینامشکل ہیں اور ملک کو مشکل حالات سے نکالنا پیپلز پارٹی کا ورثہ ہے۔پیپلز پارٹی مفت تعلیم اور اور روزگار بھی دیتی ہے، عوام کے لئے قانون سازی کرتی ہے ۔بی بی شہید نے آ کر ملک سنبھالا تو طالع آزمائوں نے حکومت چھین لی،ہم نے ملکی دفاع،خارجہ پالیسی کو مضبوط کیا،آج پھر پاکستان کے اندر صنعتکاروں اور تاجروں کے مافیاز سرگرم ہیںہم ان سب کا مقابلہ کریں گے۔ہم نیشنلائزیشن نہیں کریں گے مگر عوام کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے،بھٹو شہید نے پاکستان کو دنیا کے باوقار اقوام میں کھڑا کیا ۔

آج نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں لیے بیروزگاری کی چکی میں پس رہا ہے ،ہسپتال مافیا عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے،نا جائز منافع خور ی سے عام آدمی کی جیب پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔ملک میں تعلیم اور صحت کے نظام کو مفت کرنا ہو گا اورپیپلز پارٹی یہ کر کے دکھائے گی۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب کو کون سی گولی لگ گئی کہ اٹھتے نہیں،ہم عمران نہیں اس کی سوچ کے خلاف ہیں،عمران خان اور اس کے ہینڈلر زایک دوسرے کے کپڑے اتار رہے ہیں،کس طرح راتوں رات عمران مضبوط ہو گیا ،آج اگر کوئی اپنی جماعت میں واپس آ رہیںہیں تو عمران خان پریشان ہیں،ہم توڑنے والے نہیں،پیپلز پارٹی میں ہی پاکستان کی بقاء ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو جیلوں میں ڈالا گیا،خان صاحب قوم کو بتا ہمارے دور میں 26ارب کی تجارت تھی،برآمدات اور درآمدات میں50ارب کا گیپ عمران کی نالائقیوں سے پیدا ہو،رئیل سٹیٹ مافیا نے بھی لوٹ سیل لگا رکھی ہے۔عمران قوم تم سے پوچھتی ہے کہ اس کا لٹا ہوا پیسہ کب واپس آئے گا،عمران خان تم خواب نہیں سراب ہو،تم ادھارا لیا ہوا تانگہ ہو جس میںمانگے تانگے کی سواریاں لادھی گئی تھیں۔انہوںنے کہا کہ آج دہشتگردی جڑ پکڑ رہی ہے یہ تمہاری وجہ سے ہے ،تمہارے بھائی ہمارے بچوں اور عبادت گاہوں اور دفاعی اداروں پر حملے کرتے ہیں،اگر انہوں نے رشتہ بنانا ہے تو کم از کم آئین پاکستان تسلیم کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کا صرف ایک حل استصواب رائے ہے،خان صاحب کے دور میں کشمیر پر بیک ڈور ڈپلومیسی ہوئی،قسم خدا کی ہم اللہ کے نبی اور بھٹو کے فالور ہیں،آج بھی بھٹو کے رستے پر چل کر ملک کو مشکلات سے نکالا جا سکتا ہے،وژن ہو تو ہر مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت معاشی طور پر کمزور ملک ہیں،ہمیں عالمی اداروں کا تعاون چاہیے،سعودی عرب اور امارات کے ساتھ خان صاحب نے تعلقات خراب کیے۔ہم امریکہ کے غلام نہیں،ہمارے قائد نے امریکہ کے وزیر خارجہ اور صدر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی،منہ اوپر کر کے تھوک پھینکنے والوں پر ہی واپس گرتی ہے،بلاول بھٹو کے وزیر خارجہ بننے کے بعد پوری دنیا آپ کے ساتھ ہے،سی ای سی نے فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی وزرا ء لاہور آ کر بیٹھا کریں گے ،ہمیں پتہ ہے کہ مہنگائی ہوئی ہے،قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ بلاول بھٹو کو اس کا احساس ہے۔پی ٹی آئی کی ویب سائٹس پر عوام کو کہا جا رہا ہے کہ ملک ڈیفالٹ کرنے والا ہے ،جب تک بلاول حکومت کا حصہ ہے ملک اور نہ قوم ڈیفالٹ کرے گی ۔

اگلی نسل سراب دکھانے والوں سے بچے۔حسن مرتضی نے کہا کہ آج اپنی پارسائی کا دعوی کرنے والی کی حکومتوں نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے،حکومت پنجاب اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام ہو چکی ہے،آج وہ اپنی عددی اکثریت سامنے نہیں لا سکے،جیالوں کی جدوجہد فائنل مرحلے میں پہنچ چکی ہے،پیپلز پاٹی کی جب بھی حکومت آئی ہے خوشحالی آئی ہے،وہ دن دور نہیں جب فتح غریب عوام کی ہو گی۔اسلم گل نے کہا کہہمارے کارکنوں نے بھٹواور بی بی شہید کے لئے جدوجہد کی ہے،آج پیپلز پارٹی چالیس پچاس بندوں والی جماعت نہیں،لاہور میں پیپلز پارٹی مضبوط و منظم ہو رہی ہے،

بلاول بھٹو کی قیادت میں بھٹو شہید کا مشن پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مارشل لائوں اور آمریت کے باوجود پیپلز پارٹی آج بھی زندہ ہے،پیپلز پارٹی لاہور کی گاڑی پٹڑی پر چڑھ گئی ہے،نیازی ٹولے نے پاکستان کو مشکل میں ڈال دیا ہے،لچے لفنگوں کے ٹولے نے پاکستان پر بھوک کا ظلم مسلط کیا ہے،پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت نے ہمیشہ اپنی گردن اونچی رکھی ہے جیالو اٹھ کھڑے ہو،ہم نے بلاول بھٹو کو وزیر اعظم پاکستان بنانا ہے۔تمام ڈسٹرکٹ ،زون اور ذیلی تنظیمیں اپنے آپ کو مضبوط کریں۔اس موقع پر دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: بلاول بھٹوحکومتڈیفالٹقمر زمان کائرہ
Previous Post

مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے وقت مانگ لیا

Next Post

عمران خان کی آنکھوں کے سامنے 3ہزار ارب روپے کی چوری ہورہی ہے،فیصل واوڈا

News Editor

News Editor

Next Post
فیصل واوڈا

عمران خان کی آنکھوں کے سامنے 3ہزار ارب روپے کی چوری ہورہی ہے،فیصل واوڈا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading