کراچی(ایجوکیشن رپورٹر)جامعہ کراچی کے مالی بحران کا شکار ہونے کے پیش نظر وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے چیف سیکرٹری سندھ کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے خط لکھا ہے جس میں حکومت سندھ سے خصوصی بیل آﺅٹ گرانٹ کی درخواست کی گئی ہے ۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ملازمین کے کرایہ الاﺅنس میں 85 فیصد اضافے سے جامعہ کو اضافی بوجھ کا سامنا ہے، ملازمین کے ہاﺅس الاﺅنس کے مسئلے کو فوری حل کیا جائے۔خیال رہے کہ جامعہ کراچی میں الانسز کے معاملے پر اساتذہ کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے کلاسز کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے جس کے باعث کئی پرچے ملتوی ہو چکے ہیں اور ہزاروں طلبہ کا مستقبل دا ﺅپر لگا ہوا ہے۔