• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
جامعہ کراچی

جامعہ کراچی اساتذہ کی ہڑتال، ایوننگ پروگرام کے طلبہ کی تدریس داو پر لگ گئی

News Editor by News Editor
ستمبر 21, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

کراچی(تعلیم ڈیسک)انجمن اساتذہ کی جانب سے جامعہ کراچی میں ایک ہفتے سے جاری بائیکاٹ سے ایوننگ پروگرام کے طلبہ کی تدریس دائو پر لگ گئی،

اساتذہ کی انجمن واجبات کی ادائیگی تک بائیکاٹ جاری رکھنے پر ڈٹی ہوئی ہے جبکہ دوسری جانب شیخ الجامعہ نے اساتذہ کے مطالبات کو بے بنیاد قرار دے کر مناظرے کا چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے مطابق 7کروڑ کی ادائیگیوں کے تنازع نے ایوننگ پروگرام کے10 ہزار طلبہ کا مستقبل دائو پرلگا دیا، انجمن اساتذہ کے بائیکاٹ سے جامعہ کراچی کے سائنس اور سوشل سائنس کے شعبے کوتالے لگ گئے۔

8 روزسے کلاسزکا بائیکاٹ کرنے والے اساتذہ کا موقف ہے کہ ریگولر اور وزیٹنگ فیکلٹی کو گزشتہ ڈیڑھ سال سے ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔ایوننگ کے مشاہروں کی ادائیگی میں مسلسل تعطل اور کئی یقین دہانیوں کے باوجود کوئی خاطر خواہ پیشرفت نہ ہونے کے باعث بائیکاٹ پر مجبور ہوگئے۔انجمن اساتذہ کے سیکریٹری فیضان نقوی کے مطابق جامعہ کراچی کے ریگولر اور وزیٹنگ فیکلٹی کو گزشتہ ڈیڑھ سال سے ایوننگ پروگرام کی ادائیگیاں نہیں ہوئی ہیں اور اب یہ رقم مجموعی طور پر 7 کروڑ روپے سے تجاوز کرچکی ہے ایوننگ پروگرام خسارے میں چل رہا ہے جب وی سی کے ساتھ اجلاس کیا تو انھوں نے2ماہ میں باقی واجبات ادا کرنے کی یقین دہانی تو کرائی مگر اس کا کوئی نوٹیفکیشن تک نہیں نکالا سب ملازمین کی تنخواہ مل رہی ہے صرف اساتذہ کو ہی نظر انداز کیا گیا ڈیڑھ سال سے منتظر تھے مگر تاحال مسئلہ حل نہیں ہوسکا۔

تقریبا ڈھائی سو مستقل اساتذہ ایوننگ میں پارٹ ٹائم پڑھا رہے ہیں باقی سب وزٹنگ فیکلٹی پڑھاتی ہے ، انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی صدر ڈاکٹر صالحہ رحمان نے شیخ الجامعہ کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اساتذہ انکریمنٹ سے بھی محروم ہیں اگر ستر فیصد طلبہ نے ایوننگ پروگرام میں فیس ادا نہیں کی تو اس میں انتظامیہ کو نظام بہتر کرنا چاہیے ہم نے 6 ماہ کے تین سیمسٹر پڑھا لیے مگر تاحال واجبات کی ادائیگی نہیں ہوئی۔دوسری جانب جامعہ کراچی کے وائس چانسلرنے انجمن اساتذہ کے مطالبات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاکہ گزشتہ3 سالوں میں70فیصد طلبہ نے فیسوں کی ادائیگی نہیں کی جبکہ مہنگائی کے باوجود ہائرایجوکیشن کمیشن نے 2018 سے گرانٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہاکہ ایوننگ پروگرام سیلف فنانس یعنی طلبہ کی فیسوں سے چلتا ہے ایچ ای سی سے ایوننگ پروگرام کو کوئی تعاون نہیں ملتا مارننگ کے اساتذہ کو ایوننگ سے لیو انکیشمنٹ دیا گیا جس کی وجہ سے بھی ایوننگ پروگرام خسارے میں چلا گیا 18 کروڑ میں سے 11 کروڑ ادا کردیے ہیں باقی ڈھائی ماہ میں ادا کردوں گا۔

انہوں نے کہا کچھ چیئر پرسنز کی سفارشوں پر کچھ ایوننگ پروگرام میں 25 طلبہ ہونے کے باوجود پروگرام شروع کروادیا گیا جبکہ فارمولے کے تحت شعبہ میں 35 طلبہ انرول ہونیکی شرط تھی۔ مارننگ میں 45 ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں جبکہ ایوننگ پروگرام میں 10 ہزار سے زائد طلبہ موجود ہیں میں چاہتا ہوں ایوننگ میں اب صرف وہ پروگرام چلنے چاہئیں جس کی ڈیمانڈ ہو، وی سی نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں میرے ساتھ پریس کانفرنس کریں زمینی حقائق سامنے آجائیں گے۔ادھراساتذہ اوروائس چانسلرکے تنازع سے متاثرطلبہ نے کہا کہ ذاتی مفاد اورذاتی رنجش کا بہانہ بناکران کے مستقبل سے کھیلا جارہاہے۔

ایوننگ پروگرام کی انعم نے کہا کہ پچھلے ایک ہفتے سے جامعہ کے اندر ٹیچرز اپنے کلاسوں کا بائیکاٹ کر کے اپنے گھروں میں بیٹھے ہیں اور مجھ سمیت دور دراز علاقوں سے آنے والے طلبہ و طالبات روز آتے ہیں اور پریشان ہو کر واپس چلے جاتے ہیں۔زولاجی کے طالب علم عثمان نے کہا کہ یہ سیمسٹر ویسے بھی چھوٹا ہوتا ہے تین ماہ بھی اہم ہیں جس میں اساتذہ نے بائیکاٹ کیا ہے اب کیسے کورس مکمل ہوگا؟سوشل سائنس کی طالبہ نے کہا کہ مہنگائی کے دور میں پٹرول پر اتنی رقم خرچ کر کے آتی ہوں یہاں کلاس کو ہی تالے لگائے ہوئے ہیں وائس چانسلر سے مطالبہ ہے کہ جلد اس مسئلے کا حل نکالیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: تعلیم ڈیسکجامعہ کراچی
Previous Post

بچوں کو بیماریوں سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکوں کا کورس والدین کی اولین ذمہ داری ہے ' طبی ماہرین

Next Post

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی پرانی عمارت بحال کرنے کا فیصلہ

News Editor

News Editor

Next Post
لاہور بورڈ

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی پرانی عمارت بحال کرنے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading