نئی دہلی (سپورٹس نیوز)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 67ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو کے جارح مزاج آسٹریلوی بیٹر ٹم ڈیوڈ نے ثاقب حسین کو شاندار چھکا لگا دیا۔
آئی پی ایل میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ویرات کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلورو کو 55 رنز سے شکست دی، حیدرآباد کی جانب سے دیے گئے 256 رنز کے تعاقب میں بنگلورو کی ٹیم مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 200 رنز بناسکی۔رجت پتیدار کی 39 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، وینکٹیش ایئر کے 19 گیندوں پر 44 رنز بھی ٹیم کے کام نہ آسکے۔
سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے ایشان ملنگا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ٹریوس ہیڈ اور فاسٹ بولر ثاقب حسین نے ایک وکٹ ویرات کوہلی کی حاصل کی۔تاہم آخری اوور میں ٹم ڈیوڈ کے ثاقب حسین کو لگائے گئے چھکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثاقب حسین نے آخری اوور کروایا اور ان کی سلو گیند پر ٹم ڈیوڈ نے لانگ آن پر شاندار چھکا لگایا لیکن ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکے۔