کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ ثنا جاوید اور کرکٹر شعیب ملک کی نجی ٹی وی کے گیم شو میں جیت کے بعد دلچسپ نوک جھونک وائرل ہو گئی۔
ثنا جاوید اور شعیب ملک نے ایک سال کے وقفے کے بعد گیم شو میں ایک ساتھ شرکت کی، جہاں شعیب ملک کی ٹیم نے شاندار فتح حاصل کی، جس کے بعد دونوں کے درمیان ایک دلچسپ اور مزاحیہ نوک جھونک دیکھنے کو ملی۔ثنا جاوید نے شعیب ملک کی جیت کا کریڈٹ خود لیتے ہوئے کہا کہ میری خوش قسمتی کی وجہ سے شعیب ملک نے کامیابی حاصل کی ورنہ وہ ہارنے والے تھے۔
دوسری طرف شعیب ملک نے اپنی محنت اور لگن کو جیت کی اصل وجہ قرار دیا، لیکن ثنا جاوید نے ان کی یہ وضاحت ماننے سے انکار کر دیا اور پورے اعتماد کے ساتھ کہا کہ میری ہی وجہ سے یہ فتح ممکن ہوئی ہے۔یہ دلچسپ گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور مداحوں کی جانب سے اس پر ملے جلے ردِعمل سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ لوگ اس جوڑی کی کیوٹ کیمسٹری کو پسند کر رہے ہیں، جبکہ کچھ صارفین ان پر تنقید کر رہے ہیں۔