• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
صدر شی جن پھنگ

ثقافتی خود اعتمادی چینی طرز کی جدیدیت کی راہ ہموار کرتی ہے

News Editor by News Editor
اکتوبر 13, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) اگر آپ چینی رہنماؤں کی متعلقہ خبروں پر توجہ دیں تو آپ دیکھ سکیں گے کہ جب بھی صدر شی جن پھنگ چین کے مختلف حصوں کا دورہ کرتے ہیں تو مقامی روایتی ثقافت کا تحفظ ہمیشہ ان کی توجہ کا ایک اہم مرکز ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ اہم مقامات اور مواقع پر اپنی تقاریر میں صدر شی اکثر ثقافتی خود اعتمادی کا ذکر کرتے چلے آ رہے ہیں۔

حال ہی میں بیجنگ میں ہونے والی قومی ثقافتی تعمیر سے متعلق ایک کانفرنس میں شی جن پھنگ کی ثقافتی فکر کا ایک اہم تصور پہلی بار پیش کیا گیا۔ نئے عہد کے لیے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم پر شی جن پھنگ کی سوچ کے ایک اہم حصے کے طور پر، شی جن پھنگ ثقافتی سوچ انسانیت کے ہم نصیب معاشرے جیسے معروف خیالات کی مانند ، چین اور پوری دنیا کے مستقبل پر اثر انداز ہوگی ۔

ایک ملک اور قوم کے لئے ثقافت اور ثقافتی خود اعتمادی کی کیا اہمیت ہے؟ اس سوال کا جواب ہر قوم اور قوم کے مستقبل کا تعین کرتا ہے۔” ایک قوم اور ملک کو یہ جاننا چاہیے کہ وہ کون ہیں، کہاں سے آئے ہیں، کہاں جا رہے ہیں اور اگر وہ اس بارے میں واضح اور درست طریقے سے سمجھ لیتے ہیں تو انہیں بلا روک ٹوک اپنے مقصد کی طرف بڑھنا چاہیے”۔

یہ ثقافتی خود اعتمادی کی اہمیت کے حوالے سے چینی رہنما کا ایک جامع جواب ہے۔ شی جن پھنگ کی ثقافتی سوچ کی روشنی میں چینی عوام نے اس بات کا گہرا احساس کیا ہے کہ چین کو جدیدیت حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ وہ چینی طرز کی جدیدیت ہو اور اس کی جڑیں چین کی روایتی ثقافت میں پیوست ہوں۔

ایک دلچسپ مثال لیجئے، بی وائی ڈی ایک چینی کار مینوفیکچرر ہے ۔ دیگر مینوفیکچررز کی تیار کردہ کارز کے آپریشن بٹنز پر انسٹرکشنز سب کی سب انگریزی الفاظ میں ہوتی ہیں، لیکن بی وائی ڈی کار کے بٹنز اور پینل کی تمام انسٹرکشنز چینی میں ہیں،اس منفرد ڈیزائن نے اندرون و بیرون ملک زبردست ردعمل پیدا کیا ہے۔

بی وائی ڈی انٹرپرائز لیڈر وانگ چوان فو نے کہا کہ پینلز پر چینی زبان کا استعمال بی وائی ڈی کی کارپوریٹ ثقافت کا مظہر ہے، جو بی وائی ڈی کی جانب سے چینی ثقافت کے احترام کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی ثقافت وسیع اور گہری ہے اور چینی ثقافت کا حصہ ہونے کے ناطے چینی زبان کا دنیا پر بہت اثر و رسوخ ہے۔

بی وائی ڈی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی مصنوعات کے ذریعے بہترین چینی روایتی ثقافت کو ورثے میں حاصل کرے اور آگے بڑھائے، تاکہ دنیا چین کو بہتر طور پر سمجھ سکے۔
اس کہانی کو پڑھنے کے بعد شائد آپ ابتدائی طور پر چینیوں کی ثقافتی خود اعتمادی سے وابستگی اور چینی رہنما کی طرف سے ثقافتی تعمیر کو اتنی اہمیت دینے کی وجہ سمجھ سکیں گے۔

فروری 2023 میں صدر شی جن پھنگ نے ایک کانفرنس میں اس بات پر زور دیا تھا کہ مغرب میں بہت سے لوگ 5000 سال سے زیادہ کی تہذیبی تاریخ کے نقطہ نظر سے چین کو دیکھنے اور سمجھنے سے قاصر ہیں، لہذا ان کے لئے چین کے ماضی ، حال اور مستقبل کو صحیح معنوں میں سمجھنا مشکل ہے۔

چینی طرز کی جدیدیت قدیم تہذیب کے تسلسل کی جدیدیت ہے، نہ کہ قدیم تہذیب کے ٹوٹنے کے بعد کوئی جدیدیت۔ یہ جدیدیت چینی سرزمین سے پیدا ہوئی ہے نہ کہ دوسرے ممالک سے۔ یہ تہذیب کی تجدید کا نتیجہ ہے، تہذیب کے ٹوٹنے کی پیداوار نہیں۔ "چینی طرز کی جدیدیت قدیم چینی قوم کا نیا مقدر ہے، اور یہ یقینی طور پر چینی تہذیب کے احیاء کو فروغ دے گی.”

جی ہاں، چینی طرز کی جدیدیت کی جڑیں روایتی چینی ثقافت میں ہیں، جو "جدیدیت = مغربیت” کے افسانے کو توڑتی ہے اور ترقی پذیر ممالک کو جدید بنانے کے لئے ایک وسیع تر راستے کو مسلسل وسعت دیتی ہے، جو یقینی طور پر ایک بہتر معاشرتی نظام کی تلاش میں چینی دانش مندی اور چینی حل کا کردار ادا کرے گی۔

شی جن پھنگ کی ثقافتی سوچ کی تشکیل اور جنم اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ایک جدید سوشلسٹ طاقت کی تعمیر اور چینی قوم کی جدید تہذیب کی تعمیر کے عمل میں، چین کی ثقافتی خود اعتمادی ایک بے مثال نئی بلندی پر پہنچ چکی ہے، اور دنیا کو چینی طرز کی جدیدیت کے معنی اور اہمیت کو مزید گہرائی سے سمجھنے کا موقع بھی دے گی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: ثقافتیجدیدیتچینی طرزخود اعتمادیصدر شی جن پھنگ
Previous Post

فلسطین اسرائیل تنازع کی گردش سے نکلنے کا راستہ "دو ریاستی فارمولہ" ہے، چین

Next Post

ترک اداکار براق سے ملنے والے فنکار یاسر حسین کے طنز کا ہدف

News Editor

News Editor

Next Post
فنکار یاسر حسین

ترک اداکار براق سے ملنے والے فنکار یاسر حسین کے طنز کا ہدف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading