اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی) وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ثاقب نثار کے صادق اور امین نے خیراتی فنڈ ہاوسنگ سوسائٹی میں لگانے کا اعتراف کرلیا۔
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار کے صادق اور امین نے خیراتی فنڈ ہاسنگ سوسائٹی میں لگائے، اور اعتراف کیا کہ شوکت خانم کے 30 لاکھ ڈالر ہاوسنگ منصوبے میں لگائے، دوسروں پر چوری کا الزام اور خود خیرات کے پیسوں کی چوری کا اعتراف جرم۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ لاکھوں ڈالر کا خیراتی پیسہ لگاتے ہوئے بورڈ سے منظوری بھی نہ لی گئی، عوام نے زکو کے پیسے شوکت خانم کیلئے دئیے تھے نجی سوسائٹی کے لئے نہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جھوٹا، فراڈیہ اور زکو چور کہتا ہے کہ توشہ خانہ میں چوری کی تو کیا ہوا؟
ریاست کے 190 ملین پانڈ کھا گیا تو کیا ہوا، او صرف 5 کیراٹ کا ہیرہ ہی تو لیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ زکو چور کہتا ہے کہ فارن فنڈنگ کرکے ملک کے خلاف دشمنی ہی کی، یا ٹرسٹ اور زکو کے پیسے چوری کئے، القادر ٹرسٹ کے نام پر 458 کنال اراضی رشوت لی، یا پھر بشری بی بی کے ساتھ مل کر پنجاب کی ہر نوکری اور ہر عہدہ بیچا تو کیا ہوا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان جنہیں چور کہتے ہیں برطانیہ کی بھی کسی عدالت میں الزام ثابت نہ کرسکے، اور خود عمران خان اِسی لئے کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوتے، کیوں کہ اگر وہ پیش ہوئے تو تمام کئے ہوئے جرائم کا اعتراف کرنا پڑے گا۔