نیامے(انٹرنیشنل نیوز)نائیجر میں سکیورٹی خدشات پر صدر محمد بازوم کا تختہ الٹ کر حکومت پر قبضہ کرنے والے فوجی حکمران جنرل چیانی نے تین سال میں اقتدار سویلینز کو منتقل کرنے کا وعدہ کر لیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنرل عبدالرحمان چیانی نے مشرقی افریقی ریجنل بلاک کے مصالحت کاروں سے ملاقات کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی سے جنگ نہیں چاہتے تاہم کسی بیرونی مداخلت کی صورت میں اپنا دفاع کریں گے۔
سرکاری ٹی وی سے اپنے خطاب میں انہوں نے قوم سے وعدہ کیا کہ 3 سالوں میں وہ اقتدار سویلینز کو منتقل کردیں گے تاہم انہوں نے اقتدار منتقلی کے حوالے سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا نہ ہی اقتدار منتقلی کی کوئی اور تفصیلات بتائیں۔