• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
شی جن پھنگ

تیسری مدت کے لیے صدر مملکت منتخب ہونے پر شی جن پھنگ کے تاثرات

News Editor by News Editor
مارچ 13, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ ( نیوز ڈیسک) بیجنگ میں چین کی قومی عوامی کانگریس کا سالانہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ۔ تیسری بار صدر منتخب ہونے والے شی جن پھنگ نے اختتامی اجلاس میں تقریر کی۔

پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطابق
سب سے پہلے انہوں نے این پی سی کے نمائندوں اور ملک بھر کے تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کی جانب سے ان پر اعتماد کرنے کاشکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد ان کے آگے بڑھنے کی سب سے بڑی قوت ہے اور ان پر عائد بھاری ذمہ داری بھی ہے۔ وہ آئین کی روشنی میں اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے نبھائیں گے، ملک کی ضروریات کو اپنا مشن سمجھیں گے، عوام کے مفادات کی خاطر اپنے فرائض پوری تندہی سے سر انجام دیں گے اورعوامی نمائندوں اور تمام قومیتی گروہوں کی جانب سے ان پر جو اعتماد کیا گیا ہے اس کو کبھی نہیں توڑیں گے ۔

شی جن پھنگ نے چین میں سب سے پہلےنچلی سطح کے ویلیج پارٹی برانچ کے سیکرٹری کے طور پر فرائض سر انجام دیئے اس کے بعد کاؤنٹی پارٹی کمیٹی کے سیکرٹری پھرمیونسپل پارٹی کمیٹی کے سیکرٹری اور پھر صوبائی پارٹی کمیٹی کے سیکرٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور اس کے بعد وہ چین کے اعلیٰ رہنما بنے ۔ انہوں نے ہمیشہ "عوام سے ، عوام کے لیے اور عوام پر بھروسہ کرنے” کے حکومتی فلسفے پر عمل کیا ہے۔ چین کے سپریم لیڈر بننے کے بعد انہوں نے ایک بار کہا تھا: ‘ عوام نے مجھے اس مقام پر پہنچایا ہے اور میں ہمیشہ عوام کو اپنے دل میں اعلیٰ ترین مقام پر رکھوں گا۔ ”

مارچ 2019 میں اطالوی چیمبر آف ڈپٹیز کے اسپیکر فیکو نے دورہ اٹلی پر آنے والے چینی صدر سے پوچھا تھا کہ ‘جب آپ چین کے صدر منتخب ہوئے تو آپ کے تاثرات کیا تھے؟’ صدر شی جن پھنگ نے جواب دیا کہ اتنے بڑے ملک کی ذمہ داری بہت بھاری اور بہت مشکل ہوتی ہے۔ میں اپنی ذات کو چھوڑ کر عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کی بھر پور کوشش کرتا رہوں گا۔ میں خود کو چین کی ترقی کے لئے وقف کرنے کو تیار ہوں۔

مذکورہ تقریر میں شی جن پھنگ نے تاریخی ذمہ داری کے بھرپور احساس کا اظہار کیا ۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں سخت جدوجہد والے سفر کا جائزہ لینے کے بعد انہوں نے نشاندہی کی کہ ایک صدی کی جدوجہد کے بعد چینی عوام اپنی تقدیر کے مالک بن گئے ہیں، چینی قوم نے دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑے ہونے سے لے کر خوشحال اور مضبوط بننے تک تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں ، چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ ایک ناقابل تردید تاریخی دور میں داخل ہوگئی ہے۔

اپنی تقریر میں شی جن پھنگ نے ایک بار پھر انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے اپنے تصور کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ چین کی ترقی سے دنیا کو فائدہ پہنچتا ہے اور چین کی ترقی کو دنیا سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ چین امن، ترقی، تعاون اور جیت جیت کے نتائج کا علم بلند رکھے گا،

ہمیشہ تاریخ کی درست سمت میں کھڑا رہے گا، حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کرے گا، تمام انسانیت کی مشترکہ اقدار پر عمل کرے گا، عالمی گورننس کے نظام کی اصلاح اور تعمیر میں عملی طور پر حصہ لے گا، ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر ،عالمی ترقیاتی اقدامات اور عالمی سلامتی کے اقدامات پر عمل درآمد کو فروغ دے گا اور عالمی امن اور ترقی میں مزید استحکام اور مثبت توانائی کا اضافہ کرے گا.

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: شی جن پھنگصدر مملکتمنتخب
Previous Post

ورلڈ بینک نے رواں سال پاکستان میں ہیٹ ویو کے خطرے سے خبردار کر دیا

Next Post

موجودہ حکومت پر اعتبار نہیں ،سکیورٹی خدشات پر عدالت پیش نہیں ہورہا، عمران خان

News Editor

News Editor

Next Post
عمران خان

موجودہ حکومت پر اعتبار نہیں ،سکیورٹی خدشات پر عدالت پیش نہیں ہورہا، عمران خان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading