• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
صدر مملکت

تیزی سے ترقی کرتی دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان میں مصنوعی ذہانت کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے’ عارف علوی

News Editor by News Editor
اگست 10, 2023
in پاکستان
0 0
0

لاہور( نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ تیزی سے ترقی کرتی ہوئی دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان میں مصنوعی ذہانت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،

تعلیم کے بغیر ترقی کا سفر ناممکن ہے، جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے زیرک قیادت کی ضرورت ہے،عصر ی تقاضوں سے ہم آ ہنگ تعلیم و تربیت ناگزیر ہے۔ان خیالات اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں صحت کے شعبے میں مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کے استعمال سے متعلق کانفرنس”انسٹا کیئر فیوچر ہیلتھ فورم ”سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔اس موقع پر خاتون اول بیگم ثمینہ علوی ، نگران صوبائی وزیرصحت و سوشل ویلفیئر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم،سی ای او انسٹا کیئر فیوچر ہیلتھ فورم بلال امجد اور شعبہ صحت سے وابستہ ماہرین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ ہمسایہ ممالک میں شرح خواندگی سو فیصد ہے،ان پڑھ افراد کو معاشرے اور ملک کیلئے کارآمد بنانا ہو گا،پاکستان کے نوجوانوں میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے،متعدد شعبوں میں پاکستانی دیگر ممالک میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کی اجارہ داری ختم ہو رہی ہے،مصنوعی ذہانت کیلئے پیسے اور نہ ہی یوایس ایڈ کی ضرورت ہے،جس نے ترقی کو جتنی جلدی پہچانا اس نے اسے حاصل کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام تو انسانوں کو سیدھا راستہ دکھانے کے لئے آیا،ایک دوسرے کی بات کو برداشت کرنا سیکھیں اور دوسروں کی مدد اور ان کی خدمت کو اپنا شعا ر بنائیں،ان اوصاف کو لوگ اپنا لیں تو مجھے پورا یقین ہے کہ پاکستان آنے والے وقت میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو گا ،اس مقصد کو پورا کرنا پڑھے لکھے نوجوان طبقے کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے،صرف سمت درست کرنے کی ضرورت ہے۔

تعلیم کے حوالے سے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان علم کے میدان میں خطے کے دیگر ممالک سے پیچھے ہے، دو کروڑ 70 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں جبکہ بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں سکول جانے والے بچوں کی تعداد پاکستان سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ریسرچ اور ڈیٹا کی بنیاد پر تمام چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ،کورونا وبا کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیٹا موجود ہونے کی وجہ سے پاکستان نے اس وبا پر قابو پانے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں لیکن جن ممالک میں ڈیٹا موجود نہیں تھا وہاں اس وبا کو کنٹرول کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کی کانفرنس کی بنیاد ڈیٹا سے ہی شروع ہوتی ہے،جہاں ڈیٹا سیل نہیں ہو گا وہاں متعدد مسائل جنم لیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلام کی بنیاد ایک دوسرے کی مدد کرنے میں رکھی گئی ہے،ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیے کمیونٹی ویلفیئر بہت ضروری ہے ،جس معاشرہ میں کمیونٹی کی فلاح و بہبود کا خیال نہیں رکھا جاتا وہاں اللہ کی برکتیں نازل ہونا بند ہو جاتی ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے بغیر کوئی بھی قوم آگے نہیں بڑھ سکتی،صحت کے شعبہ میں بھی مصنوعی ذہانت بہت بڑی امید کی کرن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر ڈاکٹر کے پاس ڈیٹا سیل ایک جیسا موجود ہے لیکن اس ڈیٹا سیل کے ساتھ جو صحیح سوال کرے گا وہی آگے بڑھ سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت میں جدت آ چکی ہے،مستقبل میں یہ پتہ لگایا جاسکے گا کہ آئندہ پندرہ دنوں میں کون کون ہسپتال جائے گا۔صدر مملکت نے انگلینڈ میں ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈگری والوں سے کہیں زیادہ نان ڈگری والے پیسہ کما رہے ہیں،اب ڈگری کی بجائے آئیڈیاز سے کامیابی ممکن ہے،آئیڈیا ز کے لیے پیسوں کی ضرورت نہیں پاکستان میں مینٹل ہیلتھ ،ویمن ایمپاور منٹ سمیت کئی ایشوز ہیں جن پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے،یہاں کے نوجوانوں میں بہت پوٹینشنل ہے، اگر لوگ لڑائی جھگڑا بند کردیں، ایک دوسرے کو برداشت کر لیں تو پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔قبل ازیں نگران صوبائی وزیر صحت و سوشل ویلفیئر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ صوبہ کے ہسپتالوںمیں روزانہ لاکھوں کی تعداد میں مریض علاج معالجہ کیلئے آتے ہیں اور چالیس فیصد مریض ایسے ہیں جو بار بار آتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ ٹیکنالوجی کے بغیر ہیلتھ کیئر کا سوچ بھی نہیں سکتے،بیماریوں کی بھر مار ہے،اگر کسی ہسپتال کو پیپر لیس کرنے کے لیے کام شروع کیا جائے تو سٹاف کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ہیلتھ انفارمیٹو کی فیکلٹی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ،ہماری کوشش ہے کہ سو بیڈ سے زیادہ والے ہسپتال میں ہیلتھ انفارمیٹو کا شعبہ قائم کیا جائے۔انہوں نے انسٹا کیئر فیوچر ہیلتھ فورم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ شعبہ صحت میں بہت اچھا کام کر رہا ہے، چیئرٹی کی سہولیات میں یہ حکومت کی بھر پور مدد کر رہا ہے ۔

کانفرنس کے آخر میں صدر مملکت نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں ایوارڈز تقسیم کیے ،ایوارڈز حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر یاسر نیازی ،ڈاکٹر عمر چغتائی ،امبر بشیر ،تیمور ضیا،خورشید انور ،ڈاکٹر ابصارعا رف ،بلال امجد،محمد احمد ،عائشہ صدیق،ڈاکٹر شہلا جاوید ،وقاص الحسن ،ڈاکٹر عاطف الرحمن و دیگر شامل تھے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: ترقیزیرک قیادتعارف علویمصنوعی ذہانت
Previous Post

ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں جوانی کی شکل و صورت

Next Post

استحکام پاکستان پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کااعلان

News Editor

News Editor

Next Post
استحکام پاکستان

استحکام پاکستان پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کااعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading