لاہور(شوبز ڈیسک) سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ تھیٹر کی بقاء کے لئے اعلیٰ معیار کو ترجیح دینا ضروری ہے ، نئے رائٹر زکے ساتھ سینئر اداکاروں کو دوبارہ تھیٹر پر آنا ہو گا ۔
انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ایک دو ڈرامے کرنے سے حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے بلکہ سینئر اداکاروں اور ڈائریکٹرز کے مسلسل کام کرنے سے اسٹیج ڈرامے میں بہتری ممکن ہو سکتی ہے ۔
عرفان کھوسٹ نے کہا کہ اسٹیج ڈرامے کو بچانے کے لئے کسی نہ کسی کو لازمی آگے آنا ہو گا کیونکہ فلم انڈسٹری کی طرح اسٹیج ڈرامہ اپنی اصل شناخت کھو رہا ہے اور یہ سفر تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔