اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی 8 درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا۔
عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا۔توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت ہونے کیخلاف درخواست پر فیصلہ جمعہ کو جاری ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی کی کیس دوسری عدالت منتقلی کی درخواست پر بھی فیصلہ جاری ہوگا۔
ٹرائل کورٹ میں حق دفاع بحال کرنے کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ بھی جمعہ کو آئے گا۔ حق دفاع بحالی کی درخواست پر سماعت کے دوران حکم امتناع کی درخواست پر بھی فیصلہ جمعہ کو جاری ہوگا۔