• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
محسن شاہنواز رانجھا

توشہ خانہ میں عمران کی چوری ثابت شدہ ہے ،محسن شاہنواز رانجھا

News Editor by News Editor
مارچ 21, 2023
in پاکستان
0 0
0

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ توشہ خانہ میں عمران کی چوری ثابت شدہ ہے ،

اس کیس میں زیادہ سے زیادہ تین سے چار شہادتیں ہونی ہے جس کے بعد مقدمے نے اپنے اختتام کی طرف چلے جانا ہے ،عمران خان اپنی چوری کو چھپانے کے لئے پورے ملک میں آگ لگا رہے ہیں ،فرد جرم سے بچنے کے لئے عمران خان کو کوئی پرواہ نہیں کہ پاکستان جل جائے ،اداروںکے سربراہوں پر سوالیہ نشان لگارہے ہیں، قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں ،آپ مقدمے سے جتنا بھاگیں گے یہ ظاہر ہوتا جائے گا آپ چور ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں فل بنچ کی سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی ہو چکی ہے ، عمران خان حسب عادت کبھی کسی عدالت سے ریلیف لینے کی کوشش کرتے ہیں جب متعلقہ عدالت سے ریلیف نہیں ملتا تو دوسری عدالت میں چلے جاتے ہیں تاکہ وہاں سے ریلیف مل جائے ، اب کہہ رہے ہیں کہ اسلام آباد میں درخواست دائر کر رکھی ہے وہاں سے واپس لیں گے تو یہاں پر فل بنچ میں بحث کا آغاز کریں گے۔ اس پورے ملک میں جو طوفان عمران خان نے برپا کیا ہے اس کی بنیادی وجہ فرد جرم سے بچنا ہے ۔

یہاں پر کوئی الیکشن کا مسئلہ نہیں ہے ،انتخابی شیڈول آیا ہوا ہے لیکن انہوںنے پوری قوم کو ایک الجھن میں ڈالا ہوا ہے کیونکہ انہوںنے فرد جرم سے بچنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فرد جرم سے بچنے کےلئے کبھی ڈسٹرکٹ اسلام آباد میں درخواست دیتے ہیں کہ میری فرد جرم اگلی تاریخ پر لگائی جائے اورہر دفعہ ایسی کوشش کرتے ہیں جو سمجھ سے بالا تر ہے ۔ آپ ریاست مدینہ کے دعویدار ہےں ،صداقت اور امانت ان کا بنیادی اصول ہے تو آپ توشہ خانہ سے جو چیزوں لی ہیں ان کا جواب دیں کہ میں نے یہ قانون کے مطابق حاصل کی ہیں ،

عدالوں سے بھاگنا فرد جرم سے بھاگنا بنیادی مسئلہ ہے یہ کوئی الیکشن کا مسئلہ نہیں ہے ، کوئی امریکی سازش نہیں ہے ، کوئی حب الوطی نہیں ہے صرف آپ کا مقصد چوری چھپانا ہے ،ریاست مدینہ کے دعویدار نے توشہ خانہ سے چیزیں ہتھیا لی ہیں لیکن گوشواروں میں ظاہر نہیں کیں وہ ان کے خلاف بہت بڑا ثبوت ہے ، یہ الیکشن ایکٹ کے نیچے کرپٹ پریکٹس کا بہت بڑا جرم ہے جس سے آپ بچ نہیں سکتے ۔

آپ کبھی عدالت میں کوئی نہ کوئی عذر کھڑا کرنا چاہتے ہیں کبھی عدالت پر حملہ آور ہوتے ہیں،کبھی لشکر لے کر جانے کی کوشش کرتے ہیں کبھی دباﺅ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں ، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دیتے ہیں، عدالت کو دوسری جگہ منتقل کر دیا ، میری ٹانگ پر پلستر ہے پیش نہیں ہوسکتا ۔آپ نے فارن فنڈنگ کا کیس بھی کئی سال اسی طرح لٹکایا اور اسکی بنیادی وجہ وہاں بھی چوری ہوئی تھی ۔

آپ دوسروں کو چور چور کا لقب دینے ہیں لیکن اپنے مقدمات میں تاخیر چاہتے ہیں ،توشہ خانہ کے کیس بھی اسی طرح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔آپ نے عدالت پر دھاوا بولا ، وہاں صرف آپ نے بحث کرنی ہے اور دولوگوں کی ضرورت ہے ، آپ نے عدالت اور انتظامیہ سے جتنے لوگ اندر لے جانے کا معاہدہ کیا اس کی بھی خلاف ورزی کی اور اس حد تک چلے گئے عدالت میں جا کر جج سے بد تمیزی کرنی شروع کر دی ۔ اس طریقے سے عدالتوں کا وقار مجروح کیا جائے گا، پولیس والوں پر حملہ آور ہوا جائے گا،بیرون ممالک مظاہرے کئے جائیں گے جس میں ہمارے حساس ادارے کے سربراہ کے بارے میں پر بات کریں گے ،آپ کیا کر رہے ہیں۔

آپ صرف اپنی چوری بچانے کے لئے عدالتوں کا وقارمجروح کر رہے ہیں ،ا داروںکا وقار مجروح کر رہے ہیں، آپ اس چوری کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں جو ثابت شدہ ہے ، چوری کو چھپانے کے لئے ملک و قوم کو داﺅ پر لگا دیا ، آپ کے اپنے بچے باہر بیٹھے ہوئے ہیںمعصوم بچوں اور خواتین کو ڈھال بنا کر عدالتوں پر دھاوا بولتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اپنے آپ کو عدالتوں کے آگے پیش کریں ۔ فرد جرم کا پراسس ہے اس میں تاخیر نہ کریں ۔

آپ نہ صادق ہیں اور نہ امین ہے، اگر ہوتے تو عدالت میں پیش ہوتے فرد جرم کا سامنا کرتے ، آپ چاہتے ہیں ٹرائل نہ چلے ، کیونکہ اگر ٹرائل نہیں چلتا تو آپ کو سزا نہیں دیتی ، آپ کو ، آپ کے وکلاءاور قانونی مشیروں کو پتہ ہے آپ مقدمے میں پیش ہوں گے تو سزا سے بچ نہیں سکتے کیونکہ آپ کے خلاف ثبوت ہی اتنے مضبوط ہیں ، آپ کے دستخط کئے ہوئے کاغذات موجود ہیں ،رسیدیں موجود ہے ، دستخطوں والے بیان حلفی کو جھٹلا نہیں سکتے ، یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے ۔یہ آپ کے لئے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے ، اگر آپ میں ذرا سی بھی اخلاقی جرات ہے عدالت میں پیش ہوں اوراپنے مقدمے کا سامنا کریں ۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: توشہ خانہچوری ثابتعمرانمحسن شاہنواز رانجھا
Previous Post

عمر ان خان کے صبر کاامتحان نہ لیں پی ڈی ایم جو چاہتی ہے وہ کبھی نہیں ہو گا،پرویز الہیٰ

Next Post

سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کے لئے تمام اداروں کو ملکر کام کرنا ہوگا ،صدرمملکت

News Editor

News Editor

Next Post
صدرمملکت

سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کے لئے تمام اداروں کو ملکر کام کرنا ہوگا ،صدرمملکت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading