اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان گزشتہ سال کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب ہونے اور حقائق چھپانے کے باعث ناہل ہوئے تھے۔
توشہ خانہ کے حقائق منظر عام پر آنے کے بعد سے اب تک انہوں نے ایک بار نہیں کئی بار یو ٹرن لئے ہیں۔
بدھ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آغاز میں انہوں نے الیکشن کمیشن کے اختیارات کو ہی چیلنج کر دیا تھا۔ پہلے کہتے رہے میں نے توشہ خانہ کے تحائف نہیں بیچے اب کہہ رہے کہ میں نے اپنے ملٹری سیکرٹری کے ذریعے تحائف بیچے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والے عمران خان اب اربوں روپے کے تحائف چوری کے دلائل پیش کررہے ہیں۔
اپنی صفائی پیش کرنے کہ بجائے حکومت پر نااہل کرانے کا الزام لگا رہے ہیں۔ یہ اپنی انتہاپسند سیاست کے نتیجے میں پہلے ہی نااہل ہو چکے ہیں ہمیں ان کو نااہل کرانے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان بھی اسی طرح اپنی تلاشی دیں جس طرح انہوں نے چار سال اپنے مخالفین کی تلاشی لی تھی۔