اسلام آبا د(کامرس ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ توانائی کے شعبے میں بدترین کارکردگی کی بدولت 700 ارب روپے لاگت آ جائے گی۔
اپنے بیان میں شوکت ترین نے کہاکہ قرضوں کی ادائیگی کے لیے مزید 800 ارب روپے خرچ ہوں گے،کْل شارٹ فال 1500 ارب روپے کے قریب ہے۔ سابق وزیر نے کہا کہ زیادہ ٹیکس، زیادہ مہنگائی اور زیادہ بے روزگاری ہو چکی ہے۔ شوکت ترین نے کہاکہ تبدیلی حکومت کا تجربہ ناکام ہو گیا،واحد حل فوری انتخابات ہیں۔









