پنجاب میں ٹیکس چوری روکنے کے لیے نیا قانون متعارف کروا دیا گیا ہے جس کے تحت نجی کمپنیوں کے اکاؤنٹس افسران کو ملازمین کی تنخواہوں سے براہ راست ٹیکس کاٹنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے "پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025” منظور کرلیا ہے، جس کا مقصد نجی اداروں کے ملازمین سے ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنانا ہے۔
اب کمپنیوں کے ڈی ڈی اوز ٹیکس منہا کرنے کے بعد ہی تنخواہیں جاری کریں گے۔ اگر کسی وجہ سے ٹیکس جمع نہ کرایا گیا تو محکمہ ایکسائز کا افسر خود اس کا ذمہ دار ہوگا اور رقم لازمی طور پر سرکاری خزانے میں جمع کرانی پڑے گی۔