اجے دیوگن کی فلم "ریڈ 2” کی شوٹنگ جاری ہے اور حال ہی میں اداکارہ تمنا بھاٹیا کی ایک ڈانس ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں تمنا کو ایک آئیوری رنگ کے لباس میں توانائی سے بھرپور رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق، یہ ایک شاندار گلیمرس گانا ہے جس کے لیے ایک رنگین اور روشن سیٹ تیار کیا گیا ہے۔ تمناہ، چمکدار ملبوسات میں اپنے منفرد ڈانس اسٹائل سے ناظرین کو متاثر کرنے جا رہی ہیں۔ اگرچہ گلوکار کے بارے میں ابھی تفصیل ظاہر نہیں کی گئی، لیکن مداحوں میں قیاس آرائیاں جاری ہیں۔