صدر زرداری

تمباکو اور نکوٹین مصنوعات عوامی صحت کیلئے خطرہ ہیں‘ صدر زرداری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تمباکو اور نکوٹین مصنوعات عوامی صحت کے لیے خطرہ ہیں۔عالمی یومِ انسدادِ تمباکو نوشی پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو نکوٹین کے نشے سے بچانا قومی ذمے داری ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ ای سگریٹ، ویپنگ ڈیوائسز اور نکوٹین پاچز بھی تشویش کا باعث ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ تمباکو دل، پھیپھڑوں اور کینسر سمیت کئی مہلک بیماریوں کا سبب ہے۔صدر آصف زرداری نے یہ بھی کہا کہ والدین، اساتذہ اور سماجی رہنما آگاہی مہم میں کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں