نئی دہلی: بھارت میں تعلیمی ٹیکنالوجی کے شعبے نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، جہاں ایک عام استاد نے اپنی محنت، جدت اور علم کے ذریعے بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو دولت کے میدان میں پیچھے چھوڑ دیا۔
ہورن انڈیا رِچ لسٹ 2025 کے مطابق "فزکس والا” (Physics Wallah) کے بانی الاخ پانڈے کی دولت میں 223 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کے اثاثوں کی مالیت 14,510 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے مقابلے میں شاہ رخ خان کی دولت 12,490 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔
الاخ پانڈے نے 2016 میں یوٹیوب پر مفت تعلیم فراہم کرنے سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ سادہ پس منظر سے تعلق رکھنے والے اس استاد نے تعلیم کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر عام کر کے لاکھوں طلبا تک رسائی حاصل کی۔ آج ان کی کمپنی "فزکس والا” نہ صرف بھارت بلکہ عالمی سطح پر ایڈٹیک انڈسٹری کا نمایاں نام بن چکی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان بھی اس سال پہلی بار ارب پتی افراد کے عالمی کلب میں شامل ہوئے ہیں۔ ان کی دولت میں 71 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو اب 140 کروڑ ڈالر کے قریب پہنچ چکی ہے۔
ہورن انڈیا رِچ لسٹ کے مطابق 2025 میں بھارت میں 58 نئے ارب پتی شامل ہوئے ہیں جن میں کئی کا تعلق ٹیکنالوجی، تعلیم اور اسٹارٹ اپس کے شعبے سے ہے۔ الاخ پانڈے کی کہانی اس بات کی جیتی جاگتی مثال ہے کہ تعلیم محض روزگار کا ذریعہ نہیں بلکہ سماجی و معاشی ترقی کی سب سے بڑی قوت بن سکتی ہے۔









Alright, 20betting! Let’s see if it’s the place where I can finally hit that big win! Found the right one, follow the link here: 20betting
Alright, ktobet, let’s go! Heard good things about the odds here. Gonna give it a whirl and see if I can win some beer money. ktobet