• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
محمد بلیغ الرحمن

تعلیم و تربیت کیلئے جدید سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے،گورنر پنجاب

News Editor by News Editor
اگست 11, 2023
in پاکستان
0 0
0

سرگودھا(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب و چانسلر سرگودھا یونیورسٹی محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ اور قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی تعلیم و تربیت کیلئے جدید سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

طلبہ وہ ہیرے ہیں جنہیں تراشنے کی ضرورت ہے کیونکہ آنے والے کل انہوں نے ہی ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔ گورنر پنجاب و چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا محمد بلیغ الرحمن نے سرگودھا آمد پر یونیورسٹی کے علامہ اقبال کیمپس میں کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی جدید تقاضوں کے تحت تعمیرنئی عمارت کا افتتاح کیا۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نیکہا کہ یورپ کی ترقی تعلیم کی مرہون منت ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ مہارتوں اور علوم کو فروغ دیا جائے کیونکہ مہارتوں اورجدید تحقیق پر مبنی تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی میں نہایت اہمیت کی حامل ہے۔اس لئے عوام کو حصول تعلیم کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جارہے ہیں تاکہ وہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوں سکیں۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے دور افتادہ دیہات و قصبات میں اس طرز کے کالجز اور کیمپسز کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیز شرح خواندگی میں اضافے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں.مجھے خوشی ہوئی کہ یہ یونیورسٹی تدریس میں پنجاب کی پہلی اور پاکستان کی دوسری بڑی یونیورسٹی ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ یونیوسٹی کے تمام تعلیمی، تعمیراتی اور تحقیقی پراجیکٹس معیاری اور غیر معمولی ہیں اور یہ ادارہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کی قیادت میں درست سمت میں گامزن ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا 40ہزار سے زائد طلبہ کو اعلیٰ تعلیم فراہم کر کے نوجوانوں کی ایسی نسل تیار کر رہی ہے کو جو دورِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ اور ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس مقصد کیلئے ای روزگار سنٹر، کیریئر کونسلنگ سنٹر، انکیوبیشن سنٹر سمیت مختلف منصوبوں کے ذریعے نوجوانوں کو عملی مہارتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے نوید سنائی کہ عنقریب یونیورسٹی آ ف سرگودھا میں ٹیکنالوجی پارک قائم کیا جائے گا جس سے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی پر مبنی عملی مہارتیں سیکھنے کا موقع ملے گا۔

وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا میں تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کو دوام بخشنے کیلئے معروف قومی و بین الاقوامی اداروں کے معاہدات کو عملی شکل دے دی گئی ہے جس کے ثمرات جلد حاصل ہوں گے۔پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے بتایا کہ نرسنگ سکول کے قیام کیلئے بھی جامع حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے،نرسنگ سکول کے قیام سے اس خطے میں صحت کے میدان میں بہتری آئے گی۔آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کو نئی عمارت اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا اور انہیں یونیورسٹی آف سرگودھا کی جانب سے یادگاری سوینئر پیش کیا گیا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: تعلیم و تربیتسہولیاتمحمد بلیغ الرحمننرسنگ سکولیونیورسٹی
Previous Post

یو ای ٹی ، قدرتی آفات سے تحفظ اور کمی پر ایک روزہ بین الاقوامی سیمینار

Next Post

سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون سے متصادم ہے ،عرفان قادر

News Editor

News Editor

Next Post
عرفان قادر

سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون سے متصادم ہے ،عرفان قادر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5875

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

463
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading