• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
چین کی معاشی قوتِ

تعطیلات کے دوران صارفین کی مارکیٹ سے چین کی معاشی قوتِ حیات کا اظہار

News Editor by News Editor
اکتوبر 12, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)وسط خزاں کے تہوار اور قومی دن کی آٹھ روزہ طویل تعطیلات گزر چکی ہیں اور لوگ چھٹیوں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کے بعد اپنے روزمرہ کے معمولات پر واپس لوٹ آ ئے ہیں ۔ لیکن اس سال وسط خزاں کے تہوار اور قومی دن کی تعطیلات میں 800 ملین سے زائد افراد نے سفر کیا۔

قدرتی مقامات، سپر مارکیٹس، سینما گھروں اور ریستورانوں سمیت عوامی دلچپسی کے دیگر مقامات کے پررونق مناظر کچھ عرصے تک لوگوں کے ذہنوں میں ضرور رہیں گے ۔ اس سال وسط خزاں کے تہوار اور قومی دن کی کل آٹھ تعطیلات نے لوگوں کی سیاحت کی طلب کو عروج پر پہنچادیا ۔ تعطیلات کی مارکیٹ کی بھرپور طاقت سے پتہ چلتا ہے کہ چین کی معیشت بحال ہو رہی ہے ، اور چینیوں کی جیبوں میں پیسہ ہے۔

پچھلی صدی کی90 دہائی کے وسط میں ، چین بھر میں ایک گیت بہت مقبول تھا ،جس کا نام ہے "میں گوئِی لین جانا چاہتا ہوں” ، اور گانے کے بول کچھ اس طرح ہیں : میں سیاحتی شہر گوئی لین جانا چاہتا ہوں ، لیکن جب میرے پاس وقت ہے تو پیسہ نہیں ہے ، اور جب میرے پاس پیسہ ہے تو وقت نہیں ہے۔

جنت ارضی جیسے خوبصورت علاقے یانگ شو اور دریائے لی کا سفر کرنا میری زندگی بھر کی خواہش تھی۔تاہم آج ، کسی دوسری جگہ کی سیر کرنا ایک خواب نہیں رہا، چین کی معیشت کی مسلسل ترقی سے لوگ غربت سے نکل کر پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہو رہے ہیں اور انہیں زندگی میں بہتر مواقع میسر ہیں۔ اس سال وسط خزاں تہوار اور قومی دن کی تعطیلات کے دوران سفر کے لئے لوگوں کا جوش، اس کی بہترین مثال ہے.

پھر رواں سال تعطیلات کے دوران سفر وں کی خصوصیات کیا ہیں؟ سب سے پہلے تو قومی دن خود ہی سیاحت کی خصوصیات دیتا ہے، یکم اکتوبر کو ملک بھر سے تین لاکھ سے زائد سیاح صبح کے سورج کی پہلی کرن میں قومی پرچم کشائی دیکھنے کے لیے بیجنگ کے تیان آن من اسکوائر پہنچے اور پرچم کشائی کی پروقار تقریب نے یقیناً بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں گہرے نقوش چھوڑے ہوں گے ۔ دوسرا، ثقافتی اور کھیلوں کی سیاحت کا انضمام واضح ہے۔ دیکھیں ،تعطیلات کے دوران، ہانگ چو ایشین گیمز جاری تھیں، لہذا ایشین گیمز دیکھنے، اس شہر کے دلکش اور تفریحی مقامات سے لطف اندوز ہونے کے لئے ہانگ چو جانا بہت سے لوگوں کا انتخاب بن گیا .

اس کے علاوہ ، یہ بھی قابل ذکر ہے کہ 17 ستمبر کو "پو ر جینگ مائی پہاڑ کا چائے کےپرانے پودوں کا پارک ” چین میں 57 واں عالمی ثقافتی ورثہ بن گیا ۔ تعطیلات کے دوران، اس نئے عالمی ثقافتی ورثے نے پہلی بار ایک اہم سیاحتی مقام کے طور پر لوگوں کی بھر پور توجہ حاصل کی اور ہزاروں سال پرانی چائے کی ثقافت نے سیاحوں کو محظوظ کیا۔ اس کے علاوہ شنگھائی ڈزنی لینڈ، شی آن میں چین کے پہلے بادشاہ چھن شی ہوانگ شہنشاہ کے مقبرے پر مبنی میوزیم اور ووہان میں ہوانگ حہ ٹاور جیسے ثقافتی مقامات ، مقبول ترین سیاحتی مقامات بن چکے ہیں اور چھنگدو جیسے مختلف شہروں میں لوگ روایتی ملبوسات پہنتے ہوئے مقامی کیٹرنگ کا مزہ چکھتے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق، اس سال وسط خزاں تہوار اور قومی دن کی تعطیلات کے دوران ملکی سیاحت کی آمدنی 750 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی، جس کی وجہ سیاحت کی مقبولیت ہے، کیٹرنگ کی کھپت نے بھی ایک بڑا حصہ ڈالا، اور ملک بھر کے بڑے کاروباری اضلاع کی جانب سے منعقد ہونے والی رنگا رنگ سرگرمیوں نے کھپت کے امکانات کو مزید متحرک کیا۔

وزارت تجارت کی بزنس بگ ڈیٹا مانیٹرنگ کے مطابق چھٹی کے پہلے سات روز ملک بھر میں ریٹیل اور کیٹرنگ انٹرپرائزز کی فروخت میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔ پورے ملک میں پیدل چلنے والی مثالی سڑک پر جانے والے مسافروں میں 94.7 فیصد اضافہ ہوا ، اور 36 بڑے اور درمیانے شہروں میں اہم کاروباری اضلاع کے مسافروں کی تعداد بھی پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 164 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس سال وسط خزاں تہوار اور قومی دن کی تعطیلات نے چین کی گھریلو اور غیر ملکی سیاحت کی صنعت میں ایک مضبوط بحالی کی رفتار دیکھی ہے۔ تعطیلات کی معیشت کے ایک اہم حصے کے طور پر ، رہائشیوں کی سفر کرنے کی اعلیٰ خواہش اور رنگا رنگ سیاحت کی فراہمی نے صارفین کی مارکیٹ کی خوشحالی اور سرگرمی کو آگے بڑھایا ہے۔ 1.4 بلین سے زیادہ آبادی اور فی کس جی ڈی پی 12000 امریکی ڈالر سے زیادہ کے ساتھ، چین دنیا کی سب سے زیادہ امکانات سے بھرپور صارفین کی مارکیٹ ہے.

کسی ملک کی پھلتی پھولتی صارفین کی مارکیٹ اس کی معاشی بحالی کا ایک واضح مظہر ہے ۔ یہ لوگوں کو چین کی معاشی لچک ، عظیم صلاحیت اور بھر پور قوت محرکہ کا احساس دلاتا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: چینصارفینصنعتملک
Previous Post

مشرق وسطیٰ کے مسئلے پر چینی حکومت کے خصوصی ایلچی ژائی جون کی فلسطینی نائب وزیر خارجہ امل جیادو سے ٹیلی فون پر بات چیت

Next Post

بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

News Editor

News Editor

Next Post
بین الاقوامی کانفرنس

بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف بدستور برقرار ہے، چینی وزارت خارجہ

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading